ہومJharkhandرانچی میں 11 ریٹائرڈ اساتذہ سمیت 13 افراد کو اعزاز سے نوازا...

رانچی میں 11 ریٹائرڈ اساتذہ سمیت 13 افراد کو اعزاز سے نوازا گیا

اساتذہ معاشرے کے معمار اور قوم کے مستقبل کے نقش گر ہیں: ڈی سی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 02؍ اپریل: ضلعی انتظامیہ نے ریٹائرڈ اساتذہ کے تئیں احترام اور تشکر کے اظہار کے لیے ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا۔ کلکٹریٹ کے بلاک-اے میں واقع کانفرنس ہال میں سنیچر کے روز ‘پنشن دربار بشمول ریٹائرمنٹ الوداعی اعزازی تقریب ‘ منعقد کی گئی۔تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کم ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتر ی نے کی۔ اس موقع پر ضلع کے 11 ریٹائرڈ اساتذہ اور 02 ملازمین کو ان کی طویل، مخلصانہ اور مثالی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سبکدوش اساتذہ اور ملازمین کو یادگاری نشان، شال، توصیفی سند اور گلدستہ پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی۔ ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتر ی نے کہاکہ “اساتذہ معاشرے کے معمار اور قوم کے مستقبل کے نقش گر ہوتے ہیں۔ ان کی محنت، لگن اور علم کی روشنی سے ہی نئی نسل منور ہوتی ہے۔ ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد تمام پنشن فوائد کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے، تاکہ وہ کسی فکر کے بغیر اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کر سکیں۔”انہوں نے ریٹائرڈ اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ “اب آپ کا تجربہ اور رہنمائی معاشرے کے لیے بہت قیمتی ہے۔ نئی نسل کی حوصلہ افزائی کریں، سماجی کاموں میں سرگرم رہیں اور ایک صحت مند اور خوشگوار زندگی گزاریں۔ خدا آپ کو لمبی عمر اور تندرستی عطا فرمائے۔”
اعزاز یافتہ ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین:

  1. محترمہ بسنتی کماری، اسسٹنٹ ٹیچر، گورنمنٹ مڈل اسکول گرلز، بنڈو، 2. محترمہ شوبھا کجور، اسسٹنٹ ٹیچر، گورنمنٹ مڈل اسکول کوکر، رانچی-1، 3. محترمہ سورینا کیرکیٹا، اسسٹنٹ ٹیچر، پرم ویر البرٹ ایکا گورنمنٹ مڈل اسکول، رانچی-2، 4. بدھ سنگھ منڈا، اسسٹنٹ ٹیچر، گورنمنٹ مڈل اسکول لنگٹو، تماڑ، 5. محترمہ ونیتا منج، اسسٹنٹ ٹیچر، گورنمنٹ مڈل اسکول نیوری اردو، کانکے، 6. شانتنو کمار، اسسٹنٹ ٹیچر، گورنمنٹ مڈل اسکول پسکا، اورمانجھی، 7. محترمہ نوتن آئند، اسسٹنٹ ٹیچر، گورنمنٹ پرائمری اسکول کوچے ٹولہ، راہے، 8. سدیپ کمار سبورنو، اسسٹنٹ ٹیچر، سینٹ پال مڈل اسکول، رانچی-2، 9. محترمہ سندھیا لکڑا، اسسٹنٹ ٹیچر، سینٹ مارگریٹ مڈل اسکول بہوبازار، رانچی-2، 10. نوئل باڑا، اسسٹنٹ ٹیچر، نرملا مڈل اسکول، سام لونگ، رانچی-2، 11. سنجیش موہن ٹھاکر، اسسٹنٹ ٹیچر، ڈورانڈا گرلز مڈل اسکول ڈورانڈا، رانچی-2۔
    ملازمین:
  2. محمد جسیم اختر انصاری، آفس سپرنٹنڈنٹ، رانچی کلکٹریٹ، 2. محترمہ کنیز فاطمہ، زبان معاون (اردو)۔
    تقریب میں ڈپٹی کلکٹر وویک سمن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ بادل راج سمیت کئی افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتر ی نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر محکمہ تعلیم کی پوری ٹیم کو مبارکباد اور شکریہ ادا کیا۔ یہ پروگرام ضلعی انتظامیہ کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جس میں اساتذہ اور ملازمین کی فلاح و بہبود، عزت نفس اور وقت پر پنشن و دیگر فوائد کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات