جدہ ،26 اپریل ( یو این آئی) الاھلی سعودی کلب نے جاپان کی ٹیم مچیدا زیلویا کو ایک صفر سے شکست دے کر اے ایف سی چیمپیئنز لیگ ایلیٹ کا خطاب جیت لیا ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ میچ جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں 58 ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی)کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ نے الاھلی کو چیمپئن شپ ٹرافی پیش کی۔اس موقع پر وزیرِ کھیل و سعودی اولمپک و پیرا لمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل اور سعودی عربیین فٹبال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) کے صدر یاسر المسحل بھی موجود تھے۔مچیدا کے گول کیپر کوسی تانی کو ٹورنامنٹ کا بہترین گول کیپر قرار دیا گیا جبکہ السد کے ہسپانوی فارورڈ رافا موخیکا نے ٹاپ سکورر کا اعزاز حاصل کیا۔بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ الاھلی کے فرانک کیسیے کے نام رہا۔فائنل میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔ مقررہ وقت بغیر کسی گول کے برابر ختم ہوا تاہم اضافی وقت کے شروع میں الاھلی نے پہلا گول کیا جب فراس البریکان نے 96ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور یہی میچ کا واحد گول ثابت ہوا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593118