پٹنہ 23 اپریل: آج راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں 1857 کی جنگ آزادی کے عظیم مجاہد بابو ویر کنور سنگھ کا یوم پیدائش ریاستی صدر منگنی لال منڈل کی صدارت میں تقریب کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کر کے خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر ریاستی صدر منگنی لال منڈل نے بابو ویر کنور سنگھ کی شخصیت اور خدمات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابو ویر کنور سنگھ کو یاد کر کے ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔ ملک کی آزادی کے لیے جن لوگوں نے اپنی جان کی بازی لگائی ان میں ایک بڑا نام بابو ویر کنور سنگھ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابو ویر کنور سنگھ 1857 کی پہلی جنگ آزادی کے ہیرو تھے جنہوں نے مادر وطن کی آزادی کی لڑائی لڑی۔ 80 سال کی عمر میں بابو ویر کنور سنگھ نے جھانسی کی رانی لکشمی بائی، تاتیہ ٹوپے اور بہادر شاہ ظفر کے ساتھ مل کر انگریزی حکومت کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بابو ویر کنور سنگھ نے اتحاد کی طاقت پر ملک کی لڑائی میں تعاون دیا۔ ان کے ساتھ مسلمان سپاہیوں نے کندھے سے کندھا ملا کر آزادی کی جنگ لڑی اور انہوں نے یہ پیغام دیا کہ متحد ہو کر ہی ملک کو آزاد کرایا جا سکتا ہے۔ جہاں مہاتما گاندھی، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا، لوک نائک جے پرکاش نارائن اور جن نائک کرپوری ٹھاکر ہمارے سیاسی مثالی رہنما ہیں وہیں بابو ویر کنور سنگھ جدوجہد اور قربانی کی علامت ہیں۔ انہوں نے سب کچھ نچھاور کر کے بھارت ماں کی آزادی کے لیے آخری سانس تک انگریزوں سے مقابلہ کیا۔اس موقع پر سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کانتی سنگھ، قومی جنرل سکریٹری بھولا یادو، بینو یادو، ریاستی نائب صدر اشوک کمار سنگھ، ایم ایل اے صوبیدار داس، ریاستی ترجمان شکتی سنگھ یادو، ریاستی ترجمان اعجاز احمد، مدھو منجری، سابق ایم ایل اے ڈاکٹر انور عالم، دینا ناتھ یادو، سابق امیدوار شیلیندر پرتاپ سنگھ، راجیش یادو، ریاستی جنرل سکریٹری فیاض عالم کمال، مدن شرما، مکند سنگھ، ہریندر کمار کشواہا، پرمود کمار رام، نربھے امبیڈکر، ہنومان راوت، دیو کشن ٹھاکر، کمار رائے، مہیندر ودھیارتھی، انیتا بھارتی، بچہ کمار سنگھ، سیوا یادو، اپیندر چندرونشی، امیش پنڈت، گنیش کمار یادو، شیویندر تانتی، ومل کمار رائے، دنیش کمار رام، مینا رائے، سنیتا کشواہا، پوجا کماری، رینا چودھری، پوجا شیکھر یادو، وکرانت یادو، بندن یادو، گجیندر کمار، وجے کمار سنہا، چندیشور پرساد سنگھ، ڈاکٹر راجیش یادو اور ڈاکٹر منی لال گپتا سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں نے بابو ویر کنور سنگھ کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592790