ہومBiharسنجے کمار جھا کے دوبارہ قومی کارگزار صدر بننے پر جے ڈی...

سنجے کمار جھا کے دوبارہ قومی کارگزار صدر بننے پر جے ڈی یو اقلیتی سیل میں خوشی کی لہر

اشرف انصاری اور توقیر احمد نے نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ،22 اپریل :سنجے کمار جھا کے قومی کارگزار صدر کے عہدے پر نامزدگی کے موقع پر جنتا دل یو اقلیتی سیل کے صوبائی صدر اشرف انصاری نے خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ ہر دل عزیز لیڈر نتیش کمار کے ذریعے سنجے جھا جی کو دوبارہ قومی کارگزار صدر کے عہدے پر نامزد کرنے کے لیے بہت بہت شکریہ! اقلیتی سیل کے صوبائی صدر اشرف انصاری نے مزید کہا کہ قومی کارگزار صدر سنجے جھا جی کی قیادت میں بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں اقلیتوں کا ایک بہت بڑا طبقہ پارٹی کے ساتھ جڑ کر ان کو ووٹ دیا ہے یہ سنجے جھا جی کی بہترین قیادت کا نتیجہ ہے کہ وکاس پرش معزز نتیش کمار جی کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر اور سنجے جھا کی ہنرمند قیادت کو دیکھ کر اقلیتوں نے پارٹی کے ساتھ کھڑا ہونے کا کام کیا انہوں نے مزید کہا کہ سنجے جھا جی کی قیادت میں آنے والے وقت میں جنتا دل یو ایک نیا مقام حاصل کرے گی اور کارکنوں کا حوصلہ بڑھے گا اور زیادہ سے زیادہ لوگ ان کی قیادت میں پارٹی سے جڑیں گے! راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے جھا جی کی نامزدگی پر جنتا دل یو اقلیتی سیل کے صوبائی میڈیا انچارج توقیر احمد نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر نتیش کمار جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے متھلا کے سپوت سنجے کمار جھا کو ایک بار پھر قومی کارگزار صدر کے عہدے پر نامزد کیا اس کے لیے معزز لیڈر نتیش کمار جی کو کروڑوں شکریہ! توقیر احمد نے کہا معزز سنجے جھا جی کی قیادت میں چھوٹے سے چھوٹے کارکنوں کا حوصلہ بڑھا ہے اور کارکنوں کو پارٹی میں عزت و احترام ملا ہے توقیر احمد نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں سنجے کمار جھا جی کی قیادت میں زیادہ سے زیادہ نوجوان طبقہ پارٹی کے ساتھ جڑے گا اور ان کی قیادت میں کام کرے گا!

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات