ہومJharkhandمردم شماری میں مادری زبان کے طور پر اردو کا اندراج کرائیں

مردم شماری میں مادری زبان کے طور پر اردو کا اندراج کرائیں

انجمن تحریک اردو جھارکھنڈ کی اپیل

رانچی 19 اپریل (راست) انجمن تحریک اردو جھارکھنڈ کے زیر اہتمام ام ہانی منزل ہندپڑی میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اردو کے لئے بیداری تحریک چلانے جانے کے حوالے سے کئ تجاویز منظور کی گئیں اور اس پر مشترکہ گفتگو کی گئی ،اور کہا گیا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ آنے والی نئی نسل کو اردو سے آشنا کرایا جائے ان کے والدین کو اپنی مادری زبان اردو میں اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کے لیے ذہنی طور پر تیار کیا جائے اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے ۔اس کے لیے یہ طے ہوا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر وہاں بچوں میں تعلیمی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جائے اور بچوں سے تحریری یا تقریری مقابلے کے انعقاد کرا کر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات تقسیم کیے جائیں ۔جیسا کہ اس سے پہلے راعین اردو گرلز انٹر کالج اور ادریسیہ تنظیم ہائی اسکول میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جا چکا ہے ۔ایک تجویز یہ بھی آئی کہ مردم شماری کا کام شروع ہونے والا ہے اور انجمن نے ہمیشہ مردم شماری کے موقع پر لوگوں کے اندر اپنی مادری زبان کے تحفظ کے لیے فارم میں مادری زبان اردو اور مذہبی زبان عربی لکھوانے کے لیے بیداری مہم چلائی ہے۔ اس کے لئے لیے آئندہ ہفتہ میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے جس میں مردوم شماری کے حوالے سے جن اساتذہ نے ٹریننگ لی ہے یا جو لوگ اس کے بارے میں زیادہ بہتر جانتے ہیں ان سے مدد لی جائے اور فارم کا نمونہ سامنے رکھ کر لوگوں کو ضروری آگاہی دی جائے اور فارم میں انٹری کے طریقے بتائے جائیں۔ لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے کچھ پوسٹر چھپوا کر جگہ جگہ چسپاں کرایا جائے تاکہ مردم شماری کے موقع پر مادری زبان اردو کے ساتھ کوئی غلط اور غیر ائینی سلوک نہ کیا جا سکے۔ تیسری تجویز کے تحت انجمن ترقی تحریک اردو کی فنڈ کو مضبوط کئے جانے پر زور دیا گیا اور اس کے لیے ارکان سے ماہانہ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی۔ یہ بھی طے ہوا کہ انجمن تحریک اردو کی ماہانہ میٹنگ ہوا کرے گی جس کے لیے مختلف مقامات کا انتخاب کیا گیا اور انجمن کا مرکزی ریاستی دفتر واقع پنداگ میں سال میں تین یا چار ورک شاپ اور اجلاس کا انعقاد بھی کیے جانے کی تجویز منظور کی گئی یہ بھی طے ہوا کہ جی ٹیٹ سے اردو کو ہٹاے جانے کے خلاف وزیراعلی اور دیگر متعلقہ وزیروں کو میمورنڈم سونپا جائے اس کے لیے انجمن کا ایک وفد بہت جلد متعلقہ حکام اور وزرا سے ملاقات کر کے انہیں آزار سونپے گا تنظیمی امور کو مضبوط کی جانے پر بھی گفتگو ہوئی اس موقع پر گڈا سے آے ہوئے ڈاکٹر قیوم انصاری صاحب کو سنتھال پرگنا کمشنری کا انچارج بنایا گیا جو تمام چھ اضلاع میں انجمن کی یونٹ قائم کریں گے پروگرام کے صدارت انجمن تحریک اردو کے صدر ڈاکٹر وکیل احمد رضوی نے کی اور نظامت انجمن کے جنرل سیکرٹری سید اقبال احمد نے کی رسم شکریہ جناِب محبوب عالم نے ادا کی۔اس موقع پر جن لوگوں نے شرکت کی اور اپنے تاثرات پیش کیے ان میں انجمن کے نائب صدر جناب سہیل سعید، ایڈوکیٹ شیخ عمر، محمد سبحان اختر، محمد محسن، محمد محبوب عالم ، محمد مہتاب انصاری، سید عزیر احمد، ڈاکٹر قیوم انصاری کے علاوہ کئی لوگوں نے شرکت کی آخر میں محبوب عالم نے رسم شکریہ کے طور پر اپنے کلمات ادا کیے اور نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات