لیپ پرتاپ سنگھ شیخاوت نئے ڈی سی اور کپل چودھری نئے ایس پی مقرر
جدید بھارت نیوز سروس
پلاموں ،19؍اپریل: ریاست بھر میں 46 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا، جس میں کئی اضلاع کے ایس پی بدلے گئے ہیں۔ پلاموں میں بھی ایس پی اور ڈی سی کی تبدیلی ہوئی ہے۔ ضلع میں پہلے کیرالہ کی جوڑی انتظامی عہدوں پر تعینات تھی، اب راجستھان کی جوڑی نے انتظامی کمان سنبھالی ہے۔پلاموں ڈی سی کے عہدے پر آئی اے ایس دلیپ پرتاپ سنگھ شیخاوت اور ایس پی کے عہدے پر کپل چوہدری نے ہفتہ کو اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ دونوں کا تعلق بنیادی طور پر راجستھان سے ہے۔ اس سے پہلے پلاموں ڈی سی کے عہدے پر آئی اے ایس سمیرا ایس اور ایس پی کے عہدے پر آئی پی ایس ریشما رمیشن تعینات تھیں۔ یہ دونوں بنیادی طور پر کیرالہ کی رہنے والی ہیں۔جھارکھنڈ حکومت نے جمعہ کی رات دونوں افسران کا تبادلہ کر دیا تھا۔ تبادلے کے بعد نئے ڈی سی اور ایس پی نے اپنے اپنے عہدے سنبھال لیے ہیں۔ ڈی سی دلیپ پرتاپ سنگھ شیخاوت اور ایس پی کپل چوہدری پلامو میں اپنی تربیت (training) بھی مکمل کر چکے ہیں۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈی سی دلیپ پرتاپ سنگھ شیخاوت نے کہا کہ سب کے تعاون سے پلامو کی ترقی ہوگی۔ وہ علاقے کا دورہ کریں گے اور عام لوگوں کے مسائل سن کر ان کا حل نکالیں گے۔وہیں، پلاموں کے سابق ڈی سی سمیرا ایس نے کہا کہ انہوں نے ‘ٹیم پلاموں ‘بن کر کام کرنے کی کوشش کی ہے۔ دوسری جانب، پلاموں ایس پی کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے کے بعد آئی پی ایس کپل چودھری نے کہا کہ بہتر پولیسنگ اور مستحکم امن و امان ان کی ترجیح ہے۔ جرائم اور نکسل ازم کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔



