ہومSportsمیدانِ جنگ تیار، حریف بے قرار!

میدانِ جنگ تیار، حریف بے قرار!

ممبئی انڈینز کی دھاک یا گجرات کا ناقابلِ تسخیر دفاع؟

احمد آباد، 19 اپریل،19 اپریل ( یو این آئی)نریندر مودی اسٹیڈیم ایک ایسی سنسنی خیز رات کے لیے تیار ہے جہاں دباؤ، ساکھ اور فارم کا کڑا امتحان ہوگا۔ کہانی بالکل واضح ہے، کیا ممبئی انڈینز کے سپر اسٹارز آخر کار ایک اکائی کے طور پر پرفارم کر پائیں گے، یا گجرات ٹائٹنز اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ممبئی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گی؟گجرات ٹائٹنز، جس نے سیزن کا آغاز دو شکستوں سے کیا تھا، اب لگاتار تین فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر حاوی نظر آ رہی ہے۔کپتان شبھمن گل بہترین فارم میں ہیں (حالیہ 86 رنز)، جبکہ جوس بٹلر بھی اپنی پرانی لے میں واپس آ چکے ہیں۔ سائی سدرشن ٹاپ آرڈر کو استحکام فراہم کر رہے ہیں۔راشد خان مڈل اوورز میں ممبئی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، جبکہ پرسیدھ کرشنا (5 میچوں میں 11 وکٹیں) اور محمد سراج کی جوڑی نے حریف بلے بازوں کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ کگیسو ربادا اور اشوک شرما کی شمولیت بولنگ کو مزید مہلک بناتی ہے۔ممبئی کے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں، لیکن وہ اسے فتوحات میں بدلنے میں ناکام رہے ہیں۔ روہت شرما کی انجری نے ٹاپ آرڈر میں قیادت کا خلا پیدا کر دیا ہے۔ سب کی نظریں سوریہ کمار یادو پر ہیں، جن کا گجرات کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے (اسٹرائیک ریٹ تقریباً 175)۔ کوئنٹن ڈی کاک (112 رنز کی اننگز) اور نوجوان نمن دھیر سے بھی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ممبئی کے لیے سب سے بڑی تشویش جسپریت بمراہ کی فارم ہے۔ اگرچہ وہ رنز دینے میں بخیل ثابت ہوئے ہیں، لیکن گزشتہ 114 گیندوں سے انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔ گل اور بٹلر جیسے بلے بازوں کے خلاف بومراہ کو یہ ‘وکٹ کا سوکھا‘ ختم کرنا ہوگا۔احمد آباد کے میدان پر مقابلہ صرف ٹیلنٹ کا نہیں بلکہ ‘ٹائمنگ‘ کا ہے۔ کیا ممبئی کے بکھرے ہوئے ستارے ایک ساتھ چمکیں گے، یا گجرات کا ہوم گراؤنڈ پر دبدبہ برقرار رہے گا؟ شائقین کی نظریں خاص طور پر بمراہ بمقابلہ گل کے ٹکراؤ پر جمی ہوئی ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات