ہومWest Bengalمودی کی گارنٹی کا مطلب زیرو وارنٹی ہے

مودی کی گارنٹی کا مطلب زیرو وارنٹی ہے

گنگا ساگر میں ابھیشیک بنرجی کی بی جے پی پر کڑی تنقید

جدید بھارت نیوز سروس
گنگا ساگر: اسمبلی انتخابات کے درمیان ساگر اسمبلی حلقہ میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا جب ابھیشیک بنرجی نے ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، مودی کی گارنٹی کا مطلب زیرو وارنٹی ہے اور عوام سے ترنمول امیدوار بنکم چندر ہزارا کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے اعلان کیا کہ اگر بنکم چندر ہزارا جیتتے ہیں تو وہ ذاتی طور پر ساگر کی ترقی کی مکمل ذمہ داری اپنے کندھوں پر لیں گے۔ ان کے اس اعلان پر جلسے میں موجود لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔انہوں نے اپنی تقریر میں ساگر علاقے کی ترقیاتی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ موری گنگا دریا پر تقریباً 1700 کروڑ روپے کی لاگت سے پل کی تعمیر جاری ہے، جو جزیرہ ساگر کو مین لینڈ سے جوڑ دے گا۔ اس کے علاوہ نمخانہ میں 300 کروڑ روپے کی لاگت سے پل پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے، جبکہ دریا پر 40 کروڑ روپے کی لاگت سے فشنگ ہاربر بھی زیر تعمیر ہے۔ابھیشیک نے کئی بڑے وعدے بھی کیے، جن میں غورمارا جزیرے کے تقریباً 1200 خاندانوں کی بازآبادکاری اور اگلے پانچ سالوں میں ساگر کے ہر گھر تک پینے کے پانی کی سپلائی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح کے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے بنگال کے لیے فنڈز روکے اور ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ترنمول حکومت لکشمی بھنڈر اور یووا ساتھی جیسی اسکیموں کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔گنگا ساگر میلے کا حوالہ دیتے ہوئےابھیشیک نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اسے کامیابی سے منظم کیا، جبکہ دیگر بڑے میلوں میں بدنظمی دیکھی جاتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے امیدواروں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ باہر سے آنے والے لوگ اس علاقے کی حقیقت کو نہیں سمجھ سکتے۔آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 29 اپریل کو ووٹ ڈال کر “ای وی ایم کے ذریعے جواب دیںاور ترنمول کانگریس کو مضبوط کریں۔ ان کی تقریر کے دوران حامیوں میں زبردست جوش دیکھا گیا، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ساگر میں انتخابی مقابلہ انتہائی دلچسپ ہونے والا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات