ہومJharkhandلوئر بازار سے لاپتہ تینوں بچے رانچی ریلوے اسٹیشن سے بحفاظت برآمد

لوئر بازار سے لاپتہ تینوں بچے رانچی ریلوے اسٹیشن سے بحفاظت برآمد

والدین کی ڈانٹ سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگے تھے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 18 اپریل:۔ رانچی کے لوئر بازار تھانہ علاقے سے گزشتہ تین دنوں سے لاپتہ تینوں بچوں کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کر لیا ہے۔ ان بچوں کی برآمدگی رانچی ریلوے اسٹیشن سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اسی علاقے سے چار دن قبل ایک اور بچہ بھی لاپتہ ہوا تھا، جسے پولیس نے دو دن پہلے ہی ڈھونڈ نکالا تھا۔ لوئر بازار کے رہنے والے ویویک ٹوپو، انیکیت اور سورج کمار کے اچانک غائب ہو جانے کے بعد پولیس مسلسل ممکنہ مقامات پر چھاپہ ماری کر رہی تھی، لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ والدین نے ان بچوں کو پڑھائی کے لیے ڈانٹا تھا، جس سے ناراض ہو کر یہ سبھی بچے گھر چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ پولیس کی انتھک کوششوں کے بعد بالاآخر ان تینوں کو ریلوے اسٹیشن سے صحیح سلامت برآمد کر لیا گیا۔ بچوں کی بحفاظت واپسی پر والدین نے رانچی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات