ہومJharkhandJPSC امتحانات کے حوالے سے ڈی سی اور ایس پی کی مشترکہ...

JPSC امتحانات کے حوالے سے ڈی سی اور ایس پی کی مشترکہ بریفنگ

امتحان کل؛ 12 امتحانی مراکز پر 4280 امیدوار امتحانات میں شرکت کریں گے

جدید بھارت نیوز سروس
چترا،17؍اپریل: آئندہ 19 اپریل 2026 (اتوار) کو منعقد ہونے والے جھارکھنڈ کمبائنڈ سول سروسز (براہ راست بھرتی) ابتدائی مقابلہ جاتی امتحان-2025 کے حوالے سے ضلع انتظامیہ مکمل طور پر مستعد اور پرعزم ہے۔ اسی سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کم ٹریننگ بلڈنگ ہال میں ڈی سی کریتی شری جی اور ایس پی سمت کمار اگروال کی جانب سے مشترکہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مشترکہ بریفنگ کے دوران تمام مجسٹریٹس، پولیس افسران اور سینٹر سپرنٹنڈنٹس کو امتحان کو نقل سے پاک، پرامن اور منظم طریقے سے مکمل کرانے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔ ضلع میں کل 12 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جہاں 4280 امیدوار امتحان دیں گے۔امتحان دو شفٹوں میں منعقد ہوگا۔ پہلی شفٹ کے لیے امیدواروں کی رپورٹنگ کا وقت صبح 00:8 بجے مقرر ہے، جبکہ امتحان صبح 00:10بجے سے دو00:12بجے تک ہوگا۔ دوسری شفٹ کے لیے رپورٹنگ کا وقت دوپہر 00:1 بجے مقرر کیا گیا ہے اور امتحان دوپہر 00:3 بجے سے شام 00:05 بجے تک جاری رہے گا۔مذکورہ امتحان کے کامیاب اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سب ڈویژنل آفیسر کی سطح سے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (B.N.S.S)-2023 کی دفعہ 163 (سابقہ دفعہ 144 سی آر پی سی) کے تحت تمام امتحانی مراکز کے 200 میٹر کے دائرے میں امتناعی احکامات نافذ رہیں گے۔امتحان کے لیے مقرر کردہ مراکز میں ناصرت ودیا نکیتن ہائی اسکول، ناصرت ودیا نکیتن مڈل اسکول، ناصرت اسکول (انگلش میڈیم)، اوپیندر ناتھ ورما انٹر کالج، ڈی اے وی پبلک اسکول، رامیشور لال کھنڈیلوال ودیا مندر، ایس ایس گرلز پلس 2 ہائی اسکول، گورکشنی روڈ چترا، چترا کالج چترا، اندومتی ٹبریوال سرسوتی ودیا مندر ہائی اسکول، ریاست کے زیر انتظام پلس 2 ہائی اسکول، پی ایم شری اسکول جواہر نوودیا ودیا لیہ، سمریا روڈ چترا اور آر ڈی ایس انٹر کالج چترا شامل ہیں۔امتناعی احکامات کے تحت امتحانی مراکز کے آس پاس کسی بھی قسم کا مہلک ہتھیار یا دھماکہ خیز مواد لے جانا مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ غیر ضروری بھیڑ، جلوس نکالنے، لاؤڈ اسپیکر یا دیگر آواز پھیلانے والے آلات کے استعمال اور امن و امان میں خلل ڈالنے والی کسی بھی سرگرمی پر سخت پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ امتحان میں بدعنوانی کرنا یا اس میں ملوث ہونا اور امتحانی مواد کی تقسیم یا تشہیر بھی مکمل طور پر ممنوع رہے گی۔تاہم یہ حکم ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی فورسز اور روایتی طور پر اسلحہ رکھنے والی برادریوں پر لاگو نہیں ہوگا۔ضلع انتظامیہ نے تمام امیدواروں اور عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت سے پہلے امتحانی مراکز پر پہنچیں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے امتحان کو کامیابی سے مکمل کرانے میں تعاون کریں۔مشترکہ بریفنگ کے دوران ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر امریندر کمار سنہا، ایڈیشنل کلکٹر اروند کمار، سب ڈویژنل آفیسر چترا محمد ظہور عالم، سب ڈویژنل آفیسر سمریا نیز ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر مہیشوری پرساد یادو، سب ڈویژنل پولیس آفیسر چترا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دنیش کمار مشرا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ رام جی کمار، ڈسٹرکٹ لینڈ ایکوزیشن آفیسر ویبھو کمار سنگھ، ڈپٹی الیکشن آفیسر ویدونتی کماری، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر منو کمار سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات