ہومJharkhandگڑھوا پتھراؤ معاملہ: پولیس کا بڑا ایکشن، 14 افراد گرفتار

گڑھوا پتھراؤ معاملہ: پولیس کا بڑا ایکشن، 14 افراد گرفتار

84 نامزد اور 400 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

جدید بھارت نیوز سروس
گڑھوا،17؍اپریل: ضلع کے مہولیا موڑ پر جمعرات کی شام پتھراؤ کے معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں کل 84 افراد کو نامزد ملزم بنایا گیا ہے، جن میں 60 موقع پر موجود نامزد افراد اور 24 موٹر سائیکل مالکان شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 400 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مزید برآں، جائے وقوعہ سے حراست میں لیے گئے 14 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ اس کی تصدیق گڑھوا کے ایس پی امن کمار نے کی ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ جمعرات کو ایک حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اس حوالے سے کچھ لوگوں نے سڑک بلاک کر دی تھی۔ بلاک ہٹوانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کے افسران موقع پر پہنچے اور سمجھا بجھا کر معاملہ پرامن کر دیا تھا، لیکن شام کو کچھ لوگوں نے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا۔ صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئےپولیس کو ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ اس واقعے میں کچھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری جاری: ایس پی
ایس پی نے کہا کہ اس ہنگامہ آرائی میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جس میں 14 ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں جائے وقوعہ سے 24 بائک بھی برآمد کی گئی ہیں جن کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے مسلسل چھاپے ماری کر رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات