ہومInternationalفلسطین کو اب بیانات کی نہیں عمل کی ضرورت ہے

فلسطین کو اب بیانات کی نہیں عمل کی ضرورت ہے

فلسطین کی وزیر خارجہ وارسن آغابیکیان شاہین کا بیان

غزہ، 15 اپریل (یو این آئی) فلسطین کی وزیر خارجہ وارسن آغابیکیان شاہین نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضے اور غیر قانونی بستیوں کے حوالے سے عالمی روّیوں، خاص طور پر یورپ کے روّیوں میں، ایک نمایاں تبدیلی آئی ہے لیکن اب اس ہمدردی کو عملی اقدامات میں بدلنا ضروری ہے۔انادولو ایجنسی کے لئے انٹرویو میں شاہین نے کہا ہے کہ “اسرائیل کی تنہائی میں اور فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی میں بین الاقوامی سطح پر اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن اب محض بیانات کافی نہیں ہیں۔ اس وقت جس چیز کی ضرورت ہے وہ مزید بیانات نہیں عملی فیصلے ہیں۔” شاہین نے کہا ہے کہ اسپین اور جرمنی جیسے ممالک نے اسرائیلی قبضے، غیر قانونی بستیوں اور آباد کاروں کے تشدد پر تنقید میں زیادہ واضح موقف اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہالینڈ جیسے دیگر ممالک بھی اسی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ یہ تبدیلی “معنی خیز” لیکن ابھی بھی “مطلوبہ سطح سے کم” ہے۔ اس رجحان کو تیزی سے ٹھوس زمینی اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔شاہین نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی پالیسیاں اس لئے جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ اسے اپنے کئے کا کوئی خمیازہ نہیں بھگتنا پڑ رہا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہےکہ وہ پابندیوں اور قانونی کارروائیوں سمیت احتساب کی جانب قدم بڑھائے۔بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف جاری کردہ وارنٹِ گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونا بین الاقوامی قانون کے نفاذ کے معاملے میں ایک بڑی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔ شاہین نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ” جب تک اسرائیل کوئی حقیقی قیمت چُکانے کا پابند نہیں کیا جاتا وہ امن کی کوششوں سے دُور رہے گا”۔ شاہین نے خبردار کیا ہے کہ “بستیوں میں توسیع، غیر قانونی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں اور فلسطینیوں پر سخت پابندیوں کی وجہ سے مقبوضہ مغربی کنارے میں حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہےکہ الحاق اب کوئی مستقبل کا منظرنامہ نہیں رہا بلکہ ایک درپیش حقیقت بن چُکا ہے۔ موجودہ حالات اس حقیقت کو بتدریج ٹھوس بنا رہے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی امیدوں کو کمزور کر رہے ہیں”۔غزہ کی انسانی صورتحال کو “تباہ کن” قرار دیتے ہوئے شاہین نے کہا ہے کہ امداد اب بھی ناکافی ہے اور صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات