ہومBihar'ہم ' پارٹی کے زیر اہتمام بابا صاحب امبیڈکر کا یومِ پیدائش...

‘ہم ‘ پارٹی کے زیر اہتمام بابا صاحب امبیڈکر کا یومِ پیدائش منایا گیا

جیتن رام مانجھی اور سنتوش سمن نے دی خراجِ عقیدت

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 14 اپریل: ہندوستانی عوام مورچہ (س) کے زیر اہتمام پٹنہ کے 12 ایم اسٹینڈ روڈ پر بھارتی دستور کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا 135 واں یومِ پیدائش انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس پروقار تقریب میں پارٹی کے سرپرست اور مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی، پارٹی کے قومی صدر و بہار کے کابینہ وزیر ڈاکٹر سنتوش کمار سمن، اور صوبائی صدر و سابق وزیر ڈاکٹر انیل کمار سمیت پارٹی کے متعدد عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جیتن رام مانجھی نے کہا کہ بابا صاحب نے ہندوستان کو ایک ایسا آئین دیا جس نے تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چاہے کوئی امیر کا بیٹا ہو یا غریب کی اولاد، دستورِ ہند سب کے لیے برابری اور مساوات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سنتوش کمار سمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ بابا صاحب کو اپنا مثالی رہنما مانتے ہوئے اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں و نظریات پر عمل کر کے ہی ہندوستان ایک طاقتور اور مضبوط ملک بن سکتا ہے۔ تقریب میں شیام سندر شرن، وجے یادو، انیل رجک، بلما بہاری، گیتا پاسوان، رن وجے پاسوان اور پنٹو رجک جیسے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام کی تفصیلات میڈیا انچارج گردھاری سنگھ نے فراہم کیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات