ہومSportsسامووا کی مسلسل دوسری بار انڈر-19 ویمنز ٹی-20 ورلڈ کپ کے لیے...

سامووا کی مسلسل دوسری بار انڈر-19 ویمنز ٹی-20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی تاریخی کامیابی

پورٹ مورسبی، 13 اپریل(یو این آئی )سامووا کی انڈر-19 خواتین کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے فجی کو شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی انڈر-19 ویمنز ٹی-20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔پاپوا نیو گنی میں منعقدہ “ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر 2026” میں اولیو لیفاگا لیموئے کی قیادت میں سامووا نے فجی، انڈونیشیا، وانواتو اور میزبان ٹیم کو زیر کر کے ٹرافی اپنے نام کی۔ سامووا وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے ریجنل کوالیفکیشن کے ذریعے ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کیا ہے۔ ایونٹ کے آخری روز فجی کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں سامووا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 130 رنز بنائے، جس کے جواب میں بہترین بالنگ کی بدولت حریف ٹیم کو محض 72 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ ایویٹیا ماپو نے 62 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ٹورنامنٹ کے دوران سامووا کے باؤلرز چھائے رہے۔ خاص طور پر پاپوا نیو گنی کے خلاف ایک کم اسکورنگ میچ میں، جہاں پوری ٹیم 58 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی، بالرز نے ناقابلِ یقین واپسی کی۔اس مہلک بالنگ کی بدولت میزبان ٹیم کو صرف 48 رنز پر محدود کر کے سامووا نے ناممکن فتح کو ممکن بنایا۔یاد رہے کہ سامووا نے مئی 2024 میں بھی عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، تاہم اس بار ٹیم کا ہدف اگلے برس ہونے والے عالمی ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنا ہے۔ کپتان لیفاگا لیموئے کا کہنا ہے کہ ٹیم پراعتماد ہے اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات