ہومWest Bengalناکہ بندی چیکنگ پر ہنگامہ

ناکہ بندی چیکنگ پر ہنگامہ

خواتین کی تلاشی کو لے کر ممتا بنرجی برہم،یہ عزتِ نسواں کی توہین ہے

کولکاتہ:مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل ناکہ چیکنگ کے نام پر پولیس کارروائیوں کو لے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اداکارہ سری مائی چٹراج کی جانب سے خواتین کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی اس معاملے پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔شری مائی چٹراج نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ان کی گاڑی کو روکا اور نہ صرف گاڑی کی تلاشی لی بلکہ ان کے ذاتی سامان، میڈیکل باکس اور خواتین کے نجی استعمال کی اشیاء تک نکال کر چیک کیں، جسے انہوں نے خواتین کی عزت و احترام کے خلاف قرار دیا۔اداکارہ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران ایسا رویہ اختیار کیا جس سے انہیں شدید ذہنی اذیت پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے نام پر خواتین کی پرائیویسی پامال کی جا رہی ہے اور ذاتی سامان کو غیر مناسب انداز میں کھولا جا رہا ہے۔اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو اپنی انتخابی ریلی میں شدید برہمی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے نام پر خواتین کے بیگ کھول کر ان کا ذاتی سامان نکالنا ناقابل قبول ہے اور یہ خواتین کی عزت کی توہین ہے۔ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ انتخابی عمل کے دوران کچھ ادارے اپنی حد سے تجاوز کر رہے ہیں اور عام لوگوں خصوصاً خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے نام پر اس طرح کی کارروائیاں جمہوری ماحول کے خلاف ہیں اور عوام اس کا جواب ووٹ کے ذریعے دیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی معروف شخصیات نے انتخابی چیکنگ کے دوران مبینہ سخت رویے اور غیر ضروری تلاشی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ اب سری مائی چٹراج کے واقعے نے اس بحث کو مزید شدت دے دی ہے۔یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ انتخابی سکیورٹی کے نام پر کی جانے والی کارروائیوں کی حد کیا ہونی چاہیے اور شہریوں کی نجی آزادی و وقار کا تحفظ کیسے یقینی بنایا جائے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات