ہومJharkhandمنریگا جے ای کو اے سی بی نے رشور لیتے رنگے ہاتھوں...

منریگا جے ای کو اے سی بی نے رشور لیتے رنگے ہاتھوں کیا گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
گریڈیہہ ،11؍اپریل: اینٹی کرپشن بیورو (ACB) دھنباد کی ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے راجدھنوار میں تعینات منریگا کے جونیئر انجینئر (جے ای) انکش کمار کو 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری دھنوار تھانہ علاقہ کے گاندھی چوک کے قریب ایک دکان سے عمل میں آئی۔اطلاعات کے مطابق، جے ای انکش کمار ایک نئی اسکیم کے عوض فائدہ اٹھانے والے (Beneficiary) سے رشوت لے رہا تھا۔ اے سی بی کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ موصوف منریگا اسکیموں کی رقم جاری کرنے کے بدلے کمیشن کا مطالبہ کرتا ہے۔ دھنباد اے سی بی کے ایس پی کی ہدایت پر جب شکایت کی تصدیق کی گئی تو معاملہ درست پایا گیا، جس کے بعد ہفتہ کو باقاعدہ جال بچھا کر اسے گرفتار کیا گیا۔گرفتاری کے وقت جے ای نے کافی ہنگامہ کیا اور گاڑی میں بیٹھنے کے بجائے زمین پر بیٹھ کر مزاحمت کی، تاہم اے سی بی اہلکاروں نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر حراست میں لے لیا۔ اے سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق، سال 25-2024کے تحت ایک شخص کو ڈوبھا (تالاب) کی تعمیر کا کام ملا تھا، جس کی بقیہ رقم جاری کرنے کے عوض جے ای نے 5 فیصد کے حساب سے 20000 روپے طلب کیے تھے۔اس کارروائی کے دوران دھنوار میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب وی ایچ پی کے بلاک صدر راجیش یادو اور اے سی بی ٹیم کے درمیان تکرار ہوئی۔ راجیش یادو نے ٹیم کی شناخت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس کی عدم موجودگی میں ایسی کارروائی شک پیدا کرتی ہے، کیونکہ حال ہی میں فرضی جی ایس ٹی افسران نے علاقے میں لوٹ مار کی تھی۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی، تاہم ٹیم ملزم کو لے کر دھنباد روانہ ہوگئی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات