نئی دہلی ، 10 اپریل (یو این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں سے فیس وصول کرنے کی خبروں پر ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر ایسا کرنا بند کرے انہوں نے کہا: “یہ خبریں آ رہی ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کر رہا ہے،اگر ایسا ہو رہا ہے تو اسے فوراً بند کر دینا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ ایران تیل کی آمدورفت کی اجازت دینے کے معاملے میں “بہت خراب کام” کر رہا ہے،اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹرمپ نے کہا: “یہ وہ معاہدہ نہیں ہے جو ہمارے درمیان طے پایا تھا۔” تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس معاہدے کا حوالہ دے رہے ہیں۔دی وال اسٹریٹ جرنل پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے اسے دنیا کے “بدترین اور سب سے غلط ادارتی بورڈز میں سے ایک” قرار دیا، کیونکہ اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے “قبل از وقت فتح” کا اعلان کر دیا ہے۔ٹرمپ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: “حقیقت میں یہ ایک فتح ہے، اور اس میں کوئی جلد بازی نہیں ہے۔”انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی وجہ سے “ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔”انہوں نے مزید کہا: “بہت جلد آپ دیکھیں گے کہ تیل کی ترسیل شروع ہو جائے گی، چاہے ایران کی مدد سے ہو یا اس کے بغیر،میرے لیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔”
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکروں سے فیس وصول کرنا بند کرےایران:ٹرمپ
مقالات ذات صلة



