ہومNationalمدرا یوجنا کے 11 برس مکمل، وزیراعظم نے خود انحصاری اور نوجوانوں...

مدرا یوجنا کے 11 برس مکمل، وزیراعظم نے خود انحصاری اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پردیا زور

نئی دہلی، 8 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز پردھان منتری مدرا یوجنا کے 11 برس مکمل ہونے پر کہا کہ اس اسکیم نے ملک کے نوجوانوں میں خود روزگار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا آج سے عین 11 برس قبل پردھان منتری مدرا یوجنا کا آغاز کیا گیا تھا، اور اس نے نوجوانوں میں خود روزگار کے فروغ میں بے حد فائدہ پہنچایا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کی کامیابی اس بات کی مثال ہے کہ اگر افراد کو درست مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف خود کفیل بن سکتے ہیں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔سال 2015 میں شروع کی گئی پردھان منتری مدرا یوجنا کا مقصد بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباروں کو بغیر ضمانت کے قرض فراہم کرنا ہے، خاص طور پر نئے کاروبار شروع کرنے والوں اور چھوٹے تاجروں کو ہدف بنایا گیا ہے۔وقت کے ساتھ یہ اسکیم حکومت کی مالی شمولیت، خاص طور پر خواتین اور محروم طبقات کے لیے۔اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کی کوششوں کا ایک اہم ستون بن گئی ہے،وزیر اعظم نریندر مودی نے ذاتی ترقی اور ثابت قدمی کے حوالے سے ایک وسیع پیغام دیتے ہوئے ایک سنسکرت شلوک بھی شیئر کیا، جس میں خود آگاہی، پہل، صبر اور راست بازی پر قائم رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔حکومتی عہدیداروں اور اسکیم کے حامیوں کے مطابق، پردھان منتری مدرا یوجنا نے لاکھوں چھوٹے کاروباری افراد کو باضابطہ مالی وسائل تک رسائی فراہم کی ہے، جس سے غیر رسمی قرضوں پر انحصار کم ہوا اور نچلی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔وزیر اعظم کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حکومت خود انحصاری اور کاروباری صلاحیت کو ہندوستان کی ترقی کا اہم محرک قرار دے رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات