ہومInternationalایران جنگ بندی پر راضی عراقچی نے نواز شریف کی تعریف کی

ایران جنگ بندی پر راضی عراقچی نے نواز شریف کی تعریف کی

جنگ بندی عالمی امن کے لیے ایک بڑا دن: ٹرمپ

واشنگٹن، 8 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کو عالمی امن کے لیے ایک بڑا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کو ہموار بنانے میں مدد کرے گا انہوں نے کہا کہ ایران ایسا اس لیے چاہتا ہے کیونکہ وہ اس صورتحال سے تنگ آ چکا ہے، اور اسی طرح باقی فریقین بھی تھک چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو بہتر بنانے میں تعاون کرے گا اور اس سلسلے میں کئی مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ اس سے بڑے پیمانے پر معاشی فوائد حاصل ہوں گے اور ایران اپنی تعمیرِ نو کا عمل شروع کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا: “ہم ہر طرح کی سپلائی فراہم کریں گے اور یہیں قریب موجود رہیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سب کچھ درست طریقے سے چل رہا ہے۔” انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالات بہتری کی جانب بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ دور مغربی ایشیا کے لیے، امریکہ کی طرح، ایک سنہری دور ثابت ہو سکتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی پر راضی ہو گیا ہے اور اس دوران آبنائے ہرمز سے جہازوں کو محفوظ آمد و رفت کی اجازت دی جائے گی عراقچی نے جنگ بندی معاہدہ کرانے کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فوجی سربراہ عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بدھ کی صبح ایران کی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہاکہ ’’اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے میں خطے میں جنگ ختم کرنے کی انتھک کوششوں پر اپنے بھائی پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل منیر کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔”انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شریف کی “بھائی چارے کی اپیل”، امریکہ کے 15 نکاتی تجویز پر مذاکرات کی مانگ اور امریکی صدر کی جانب سے ایران کے 10 نکاتی تجویز کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرنے کے اعلان کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کی سلامتی کونسل نے دو فیصلے کیے ہیں:
اگر ایران پر حملے بند کر دیے جاتے ہیں تو ایران کی مسلح افواج بھی اپنی دفاعی کارروائیاں روک دیں گی۔دو ہفتے کے لیے آبنائے ہرمز سے محفوظ آمد و رفت کی اجازت دی جائے گی، جو ایران کی مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگی اور تکنیکی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے یقینی بنائی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کئی شہروں پر حملے کیے تھے، جن میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ایران نے اس کے جواب میں اسرائیل اور مغربی ایشیا میں امریکہ کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے تھے۔ پاکستان نے اسلام آباد میں امن مذاکرات کی پہل کی تھی۔ ابتدا میں ایران نے اس مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا، تاہم بدھ کی صبح دونوں ممالک کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔امریکہ اور ایران 10 اپریل کو اسلام آباد میں جنگ بندی پر مزید بات چیت کریں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات