ہومInternationalاسرائیل میں سیاسی ہلچل، اپوزیشن کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

اسرائیل میں سیاسی ہلچل، اپوزیشن کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

تل ابیب، 8 اپریل (یواین آئی) اسرائیل میں اپوزیشن نے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں سیاسی اور اسٹریٹجک طور پر ناکام قرار دے دیا ہے، جس کے بعد داخلی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر یائر لاپیڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ جنگ بندی کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو قیادت کے دونوں میدانوں میں ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی تاریخ میں اس نوعیت کی سیاسی ناکامی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، اور قومی سلامتی جیسے اہم فیصلوں میں اسرائیل کو شامل نہ کیا جانا ایک تشویشناک امر ہے۔یائر لاپیڈ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور عوام نے بھی غیر معمولی صبر کا مظاہرہ کیا، تاہم حکومت ان توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ حکومتی پالیسیوں میں غرور، غفلت اور مؤثر منصوبہ بندی کی کمی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال کے باعث اسرائیل کو ہونے والے سیاسی اور اسٹریٹجک نقصانات کے ازالے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات