ہومSportsآئی پی ایل اورنج اور پرپل کیپ پر راجستھان رائلز کا قبضہ

آئی پی ایل اورنج اور پرپل کیپ پر راجستھان رائلز کا قبضہ

گوہاٹی،8 اپریل (یواین آئی ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں راجستھان رائلزکے کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے اس مرحلے پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز (اورنج کیپ) اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز (پرپل کیپ) دونوں کا تعلق راجستھان رائلز سے ہے۔راجستھان رائلز کے اوپنر یشسوی جیسوال نے ممبئی انڈینز کے خلاف بارش سے متاثرہ 11 اوورز کے میچ میں تباہ کن بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے محض 32 گیندوں پر ناقابلِ شکست 77 رنز بنا کر اورنج کیپ اپنے نام کر لی۔جیسوال اب تین اننگز میں 170 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ انہوں نے دہلی کیپیٹلز کے سمیر رضوی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو 160 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہینرک کلاسن (ایس آر ایچ)، ویبھو سوریہ ونشی ( آر آر) اور روہت شرما (ایم آئی) بھی 100 رنز کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔گیند بازی کے شعبے میں بھی راجستھان رائلز کا پلڑا بھاری ہے۔ لیگ اسپنر روی بشنوئی اب ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بولر بن گئے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے خلاف انہوں نے دو اوورز میں 25 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔اس سے قبل انہوں نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف 41 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وجے کمار ویشاک (پی بی ایس کے )، انشل کمبوج (سی ایس کے)، ناندرے برگر (آر آر) اور جیکب ڈفی (آر سی بی ) 5-5 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات