ہومInternationalامریکہ نے ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے درمیان میزائل ذخائر کی کمی سے...

امریکہ نے ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے درمیان میزائل ذخائر کی کمی سے نمٹنے کے لیے 25.4 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا

ماسکو، 7 اپریل (یواین آئی/اسپوتنک) امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف جاری آپریشن ایپک فیوری کے دوران انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مالی سال 2027 کے بجٹ میں کئی گنا اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔اسپوتنک نامہ نگارکی طرف سے پینٹاگن کی حالیہ بجٹ رپورٹ کے تجزیے کے مطابق، امریکہ ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (ٹی ایس اے اے ڈی) اور پیٹریاٹ ایڈوانسڈ کیپبلیٹی-3 میزائل سیگمنٹ انہانسمنٹ (پی اے سی-3 ایم ایس ای) میزائلوں کے لیے کل 25.4 ارب ڈالر کا التزام کرنا چاہتا ہے۔فنڈنگ میں یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب آپریشن کے ابتدائی ہفتوں میں بڑی تعداد میں انٹرسیپٹر میزائلوں کے استعمال سے امریکی ذخیرے میں شدید کمی پیدا ہوگئی ہے۔ امریکی دفاعی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس تیز گراوٹ سے اسٹریٹجک کمزوریاں پیدا کری ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران ڈرونز اور میزائلوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار میں برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش میں، محکمہ دفاع نے مالی سال 2027 کے لیے ٹی ایس اے اے ڈی اور پی اے سی-3 ایم ایس ای سسٹمز پر کل 25.4 ارب ڈالر خرچ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ٹی ایس اے اے ڈی پروگرام میں سب سے بڑی تبدیلی دیکھی گئی ہے، جسے میزائل ڈیفنس ایجنسی سے ہٹا کر امریکی فوج کے تحت کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کی فنڈنگ میں 1,289 فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 2026 کے 823.125 ملین ڈالر سے بڑھا کر 11.435 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔نیز پی اے سی-3 ایم ایس ای پروگرام میں بھی ایک بڑی توسیع کی تجویز ہے۔ امریکی فوج نے اس پروگرام کے لیے 12.229 ارب ڈالر کی درخواست کی ہے، جو 2026 کے لیے مختص کیے گئے 1.646 ارب ڈالر سے 642.9 فیصد زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ، امریکی بحریہ نے پہلی بار اپنے جنگی جہازوں کے لیے پی اے سی-3 ایم ایس ای میزائلوں کی خریداری شروع کرنے کے مقصد سے 1.731 ارب ڈالر کا بجٹ طلب کیا۔ یہ ایک اہم تزویراتی توسیع تصور کی جارہی ہے، جس میں فوج کے پریمیئر گراؤنڈ بیسڈ انٹرسیپٹر سسٹم کو پہلی بار بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات