امپھال: منی پور میں آسام رائفلز کے ایک جوان نے اپنے ہی ساتھی جوانوں پر گولی چلا دی۔ اس واقعہ میں 6 جوان زخمی ہو گئے۔ منی پور پولیس نے اس معاملے پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ منی پور میں جاری تشدد سے بالکل مختلف ہے اور اسے اس تشدد سے نہیں جوڑا جانا چاہئے۔
کسان مودی حکومت کے خلاف پھر سراپا احتجاج، 16 فروری کو ’بھارت بند‘، 26 جنوری کو ٹریکٹر مارچ کا اعلان
منی پور پولیس نے کہا، ‘‘جنوبی منی پور میں ہندوستان-میانمار سرحد پر تعینات آسام رائفلز کے ایک جوان نے فائرنگ کر دی۔ ایک جوان نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولی چلائی اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ ان زخمی جوانوں میں سے کوئی بھی منی پور کا نہیں ہے۔ اس کے بعد نوجوان نے خود کو بھی گولی مار لی۔ تمام زخمی فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔‘‘
From PRO of IG AR (s):
There has been an incident of firing by an Assam Rifles Jawan in an ASSAM RIFLES BATTALION deployed close to the Indo – Myanmar border in South Manipur.
One Assam Rifles Jawan opened fire on his colleagues injuring six of them (all injured are…
— Manipur Police (@manipur_police) January 24, 2024
پولیس نے اپنے بیان میں مزید کہا، ’’منی پور کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس واقعہ کی معلومات دی جا رہی ہے تاکہ شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ افواہوں سے بچا جا سکے۔ اس افسوسناک واقعے کو کسی بھی طرح سے منی پور کے تشدد سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔‘‘
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خود کو گولی مارنے والا نان کمیشنڈ آفیسر (این سی او) گولی لگنے کے بعد دم توڑ گیا۔ وہ حال ہی میں چھٹیوں سے واپس آیا تھا۔ رات کے وقت، اس نے اچانک اپنی بندوق لوڈ کی اور خود کو گولی مارنے سے پہلے اپنے ساتھیوں پر گولی چلا دی۔ معاملے کا پتہ لگانے کے لیے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔