ہومInternationalایرانی میڈیا کا دعویٰ: متحدہ عرب امارات جنگ میں شریک، شواہد کا...

ایرانی میڈیا کا دعویٰ: متحدہ عرب امارات جنگ میں شریک، شواہد کا حوالہ

تہران، 5 اپریل (یواین آئی): ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات بھی ایران کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہو چکا ہے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اسے ایسی دو دستاویزات حاصل ہوئی ہیں جو متحدہ عرب امارات کی جنگ میں شمولیت کو ظاہر کرتی ہیں۔بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یکم اپریل کو ایک چینی ساختہ ونگ لونگ-2 ڈرون کی تباہی، جو صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے زیر استعمال ہے، اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ امارات اس تنازع میں شریک ہے۔اسی طرح 22 مارچ کو ایران کے جزیرہ جاسک پر اماراتی میراج 2000 لڑاکا طیارے کی پرواز کو بھی اس دعوے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔تاہم ان دعوؤں کی کسی آزاد یا بین الاقوامی میڈیا ذریعے سے تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی اس حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ ایران اس وقت اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں خطے میں موجود امریکی فوجی اثاثوں کی میزبانی کرنے والے ممالک، جن میں اردن، عراق اور خلیجی ریاستیں شامل ہیں، پر ڈرون اور میزائل حملے کر رہا ہے، جس سے خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات