ہومInternational’مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں، منظرِ عام سے دوری کی...

’مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں، منظرِ عام سے دوری کی وجہ جنگی حالات ہیں:اسماعیل بقائی

تہران،2 اپریل (یواین آئی ( ایران کی وزارتِ خارجہ نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اور ان کی عوامی منظر نامے سے دوری کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے مصری اخبار کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں واضح کیا کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر صحت مند اور فعال ہیں۔ ان کے عوام میں نہ آنے کی واحد وجہ خطے کے موجودہ جنگی حالات اور سیکیورٹی پروٹوکولز ہیں۔اسماعیل بقائی نے موجودہ بحران کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کی اشتعال انگیزی اور غلط اندازوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ چھیڑی ہے۔ ترجمان کے مطابق، اب دنیا میں کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر بھروسہ نہیں کرے گا۔ امریکہ صرف اپنے مطالبات تھوپنے کے لیے بات چیت کا دکھاوا کرتا ہے۔انٹرویو کے دوران اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایرانی قوم ماضی کے تجربات اور امریکی وعدوں کی خلاف ورزی کے بعد اب کسی قسم کے مذاکرات کے حق میں نہیں ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات