ہومNationalنظامِ حکمرانی کو مسلسل جدید بنانے کی ضرورت:مودی

نظامِ حکمرانی کو مسلسل جدید بنانے کی ضرورت:مودی

نئی دہلی، 02 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے کے ساتھ عوامی خدمات کے تال میل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی نظام کے درمیان تیز رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور اسے اپنے نظامِ حکمرانی کو مسلسل جدید بناتے رہنا ہوگا مودی نے آج صلاحیت سازی کمیشن کے یومِ تاسیس کے موقع پر ‘کرم یوگی سادھنا سپتاہ،سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرم یوگی سادھنا سپتاہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوششوں میں ایک اہم کڑی ہے کہ ہماری عوامی خدمات 21ویں صدی میں بامعنی اور جوابدہ بنی رہیں۔ موجودہ طرزِ حکمرانی کے رہنما اصولوں پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا بنیادی منتر “ناگرک دیو بھو” ہے، جس کا مطلب شہری کو سب سے مقدم اور معتبر ماننا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوامی خدمات کو زیادہ اہل اور شہریوں کے تئیں زیادہ حساس بنانے کے لیے ان کی ازسرنو تشریح کی جا رہی ہے اور حکمرانی کو صحیح معنوں میں شہریوں کےلیے توجہ کا مرکوز بنا کر اسے ایک نئی پہچان دی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے صلاحیت کمیشن کے قیام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے بہت سے ادارے مختلف مقاصد کے ساتھ کام کر رہے تھے، پھر بھی ہر سرکاری ملازم کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک مخصوص ادارے کی واضح ضرورت محسوس کی جا رہی تھی، اسی سوچ نے کیپسٹی بلڈنگ کمیشن کو جنم دیا جس کا مقصد نظام میں شامل ہر کرم یوگی کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کمیشن کو اس کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے اور آئی جی او ٹی مشن کرم یوگی کے کامیاب کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کوششوں سے جدید، قابل، ڈیڈیکیٹڈ اور حساس کرم یوگیوں کی ایک ٹیم تیار ہوگی۔ مودی نے اس پہل کو ‘وِکست بھارت’ کے وسیع تصور سے جوڑتے ہوئے ‘سیوا تیرتھ، کے افتتاح کے موقع پر دی گئی اپنی حالیہ تقریر کا حوالہ دیا اور تیز رفتار اقتصادی ترقی، جدید انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی کو اپنانے اور ہنرمند افرادی قوت کی کثرت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف کے حصول میں عوامی اداروں اور سرکاری ملازمین کا کلیدی کردار ہے کیونکہ آج کا ہندوستان پر عزم ہے، ہر شہری کے اپنے خواب اور اہداف ہیں اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کریں۔وزیراعظم نے شہریوں کی زندگی میں آسانی اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نظامِ حکمرانی کو ایک معیار بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سرکاری ملازمین سے اپیل کی کہ وہ روزانہ کچھ نیا سیکھیں اور کرم یوگی کے حقیقی جذبے کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نظامِ حکمرانی کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ شہریوں کے معیارِ زندگی میں دن بہ دن بہتری آئے، یہی ہمارا اصل معیار ہے۔ انتظامی ثقافت میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پرانے نظام میں ‘افسر،ہونے پر بہت زیادہ زور دیا جاتا تھا، جبکہ آج ملک کی پوری توجہ فرض شناسی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دستورِ ہند خود فرائض کی ادائیگی کے ذریعے حقوق فراہم کرتا ہے اور جب آپ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے فرض کے تقاضوں پر غور کرتے ہیں، تو آپ کے فیصلوں کا اثر خود بخود کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات