پٹنہ، 31 مارچ (یواین آئی) بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار سے منگل کے روز 2024 بیچ کے بہار کیڈر کے 12 تربیتی ہندوستانی انتظامی سروس (آئی اے ایس) افسران نے ملاقات کی۔یہ ملاقات ایک آنے مارگ واقع ’سنکلپ سبھاگھر‘ میں ہوئی، جہاں وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات کے دوران ویرُوپاکش وکرم سنگھ، محترمہ پریا رانی، محترمہ کرشنا جوشی، پریم کمار، سید عادل محسن، اجے یادو، سورج کمار، وگنیش ٹی۔اے، جتن کمار، کے۔ پریکشیت، مہیش کمار اور محترمہ کشش بخشی نے اپنی تربیت کے دوران ضلعوں میں کیے گئے کاموں کے تجربات شیئر کیے۔ان 12 تربیتی آئی اے ایس افسران میں تین خواتین اور نو مرد شامل ہیں۔ ان میں چار بہار کے، تین راجستھان کے، دو دہلی کے، ایک ہریانہ، ایک تمل ناڈو اور ایک جھارکھنڈ کے رہنے والے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے گفتگو کے دوران کہاکہ “آپ لوگوں نے اپنے تجربات شیئر کیے، یہ سن کر خوشی ہوئی۔ آپ لوگ ابھی تربیتی مدت میں ہیں، اس کے بعد آپ کی تقرری ہوگی۔ حکومت پالیسی بناتی ہے اور اس کے نفاذ میں آئی اے ایس افسران کا کردار نہایت اہم ہے۔ آپ سب حساسیت، ایمانداری، نظم و ضبط اور پوری لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے ریاست اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ میں آپ کے روشن مستقبل کی دعا کرتا ہوں۔”اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، محکمہ عمومی انتظامیہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر بی۔ راجندر، وزیرِ اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، کمار روی، ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ اور وزیرِ اعلیٰ کے خصوصی افسر گوپال سنگھ موجود تھے۔



