ہومJharkhandلال پور میں چوری کا گروہ بے نقاب، ایک نابالغ سمیت چار...

لال پور میں چوری کا گروہ بے نقاب، ایک نابالغ سمیت چار ملزمان گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،27؍مارچ: راجدھانی رانچی کے لال پور علاقے میں پیش آئے چوری کے واقعے کا خلاصہ ہو گیا ہے۔ پولیس نے ایک نابالغ سمیت چار ملزمان کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ پولیس نے چوری کیے گئے زیورات سمیت دیگر سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔اس معاملے میں سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ چوری کی واردات کو انجام دلوانے میں ایک 12 سالہ نابالغ کی مدد لی جاتی تھی۔ وہ نابالغ اکیلے ہی گھروں میں داخل ہو کر زیورات اور موبائل فون چرا لیتا تھا۔ چوری کے بعد وہ یہ سامان ایک کباڑی دکاندار کو بیچ دیتا تھا۔
کیا ہے پورا معاملہ
رانچی کی لال پور تھانہ پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے گھروں میں گھس کر چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک نابالغ سمیت چار ملزمان کو پکڑ لیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس گروہ میں ایک کباڑی دکاندار بھی شامل تھا، جو چوری کے زیورات خریدتا تھا۔پورا معاملہ رانچی کے لال پور تھانہ علاقے کی پی این ٹی کالونی کا ہے، جہاں ایک گھر میں گھس کر قیمتی زیورات اور موبائل فون چوری کیے گئے تھے۔ پولیس کی تفتیش میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا کہ محض 12 سالہ نابالغ اکیلے ہی چوری کی اس واردات کو انجام دیتا تھا۔ چوری کے بعد نابالغ ملزم نے زیورات ایک کباڑی دکاندار کو فروخت کر دیے تھے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کباڑی دکاندار سمیت کل چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چوری کے موبائل خریدنے کے معاملے میں بھی دو افراد کو پکڑا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں منّا جیسوال، امنگ کمار ساہو اور سجل کمار کے ساتھ ایک نابالغ شامل ہے۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔لال پور کے تھانہ انچارج روپیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ہم نے پی این ٹی کالونی میں ہونے والی چوری کی واردات کو سنجیدگی سے لیا۔ نابالغ ملزم نے اکیلے ہی چوری کی اور مال کباڑی کو بیچ دیا تھا۔ ہم نے پورے گروہ کو دھر دبوچا ہے۔
برآمد شدہ اشیاء کی فہرست
سونے کی مردانہ انگوٹھی: ایک عدد
سونے کی چین : ایک عدد
سونے کے کان کے ٹاپس: ایک جوڑا
سونے کے چھوٹے ٹاپس: ایک جوڑا
جھمکے: ایک جوڑی
ٹچ اسکرین موبائل فون: ایک (ملزم امنگ سے برآمد)
ٹچ اسکرین موبائل فون: ایک (سجل کمار سے برآمد)
ٹچ اسکرین موبائل فون: ایک عدد

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات