ہومSportsپیگولاکو ہرا کر رائبا کینا میامی اوپن کے سیمی فائنل میں

پیگولاکو ہرا کر رائبا کینا میامی اوپن کے سیمی فائنل میں

فلوریڈا (امریکہ)، 26 مارچ (یو این آئی) ایلینا رائبا کینا نے جیسیکا پیگولا کو مسلسل پانچویں بار شکست دے کر میامی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ قازقستان کی ایلینا رائبا کینا نے امریکہ کی جیسیکا پیگولا کو 2-6، 3-6، 4-6 سے ہرا کر یہ مقابلہ جیتا۔32 سالہ پیگولا نے پہلے سیٹ میں 0-4 کی برتری حاصل کر لی تھی، لیکن رائبا کینا نے زبردست واپسی کی۔ انہوں نے 15 ‘ایس‘ لگائے اور 10 میں سے آٹھ ‘بریک پوائنٹ‘ بچا کر جیت حاصل کی۔ سیمی فائنل میں رائبا کینا کا مقابلہ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی آریانا سبالینکا سے ہوگا۔مقابلہ جیتنے کے بعد 26 سالہ رائبا کینا نے کہا، “جیسیکا کے خلاف کھیلنا ہمیشہ بہت مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے اچھی شروعات کی تھی اور میں جلد بازی کر رہی تھی اور مایوس بھی تھی، لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں واپسی کرنے میں کامیاب رہی اور دوسرے سیٹ میں میچ کا رخ اپنی طرف موڑ لیا۔”دوسرے سیمی فائنل میں امریکی چوتھی سیڈ کھلاڑی کوکو گوف اور چیک جمہوریہ کی کیرولینا موچووا آمنے سامنے ہوں گی۔ اگر گوف فائنل میں پہنچ جاتی ہیں، تو وہ سابق ورلڈ نمبر ون ایگا سویٹیک کو پیچھے چھوڑ کر اگلے ہفتے ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ جائیں گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات