یکم اپریل 2026 سے نئی قیمتیں ہوںگی نافذ
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،25؍مارچ: جھارکھنڈ کے بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ریاستی برقی ریگولیٹری کمیشن نے گھریلو اور کمرشل دونوں قسم کی بجلی کی شرحوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 55 پیسے فی یونٹ، جبکہ دیہی گھریلو صارفین کے لیے 50 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔جھارکھنڈ بجلی وترن نگم لمیٹڈ (JBVNL) نے ریگولیٹری کمیشن کو ریاست میں بجلی کی شرحوں میں 59% اضافے کی تجویز دی تھی۔ تجویز پر سماعت کے بعد کمیشن نے مالی سال 27-2026 کے لیے 12.6 % اضافے کا فیصلہ کیا۔ ریاستی برقی ریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین نونیت کمار نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل 2026 سے ریاست میں شہری گھریلو صارفین کو اب 85.6روپے فی یونٹ کے بجائے 40.7 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے۔اسی طرح، دیہی گھریلو صارفین کو 70.6 روپے فی یونٹ کے بجائے 20.7 روپے فی یونٹ دینے ہوں گے۔ اس طرح شہری علاقوں میں نرخوں میں 55 پیسے فی یونٹ اور دیہی علاقوں میں 50 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح، ریگولیٹری کمیشن نے گھریلو صارفین کے لیے ایچ ڈی (HD) میں 640 پیسے فی یونٹ کی جگہ 60 پیسے کے اضافے کے ساتھ 7 روپے 20 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی ہے۔ اگر کمرشل صارفین کی بات کریں تو دیہی علاقوں میں 5 کلو واٹ سے زیادہ کے صارفین کو اب 6 روپے 20 پیسے کے بجائے 70.6 روپے فی یونٹ ادا کرنے ہوں گے، جبکہ شہری علاقوں میں 5 کلو واٹ سے زیادہ کنکشن والے صارفین کو 70.6روپے کے بجائے 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ دینے ہوں گے۔کمیشن نے JBVNL کے ذریعے کمرشل کے لیے نیا ٹیرف ایچ ڈی طے کیا ہے، جس کے تحت شہری علاقوں میں کمرشل اداروں، مالز، دکانوں، ہسپتالوں وغیرہ کے لیے بجلی کے نرخ 8 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔
نئی بجلی کی شرحوں کے اہم نکات:
*زرعی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
*گرین انرجی ٹیرف کے لیے95.0 روپے فی یونٹ کی منظوری۔
- 5 دنوں کے اندر بل کی ادائیگی پر 2% کی چھوٹ۔
- روف ٹاپ سولر کو فروغ دینے کے لیے، کمیشن نے گراس میٹرنگ کیلئے16.4 روپے فی کلو واٹ اور نیٹ میٹرنگ کے لیے 80.3 روپے فی یونٹ کی منظوری دی ہے۔
- کسی بھی قسم کے صارف کے لیے میٹر رینٹ (کرایہ) کی اجازت نہیں ہوگی۔
*پری پیڈ میٹرنگ پر منتقل ہونے پر انرجی چارج پر 3% کی چھوٹ ملے گی اور میٹر لگنے کے ایک ماہ کے اندر سیکیورٹی ڈپازٹ واپس کرنا ہوگا۔
JBVNL کو 13% کی ڈسٹری بیوشن لاس کی منظوری
کمیشن نے JBVNL کے مالی سال 25-2024 کے 10725.26 کروڑ روپے کے کلیم کو مسترد کرتے ہوئے 7894.55 کروڑ روپے کے ARR کو منظوری دی ہے۔ اسی طرح مالی سال 26-2025 کے لیے 8261.21 کروڑ اور 27-2026 کے لیے 10832.70 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ریگولیٹری کمیشن نے JBVNL کے لیے 13% کے ڈسٹری بیوشن لاس کی منظوری دی ہے۔



