ہومNationalمغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے کا خدشہ

مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے کا خدشہ

ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: را جیہ سبھا میں وزیرا عظم نریندر مودی کا بیان

نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات کے طویل عرصے تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ ملک کو ہر طرح کی صورتحال کے لئے تیار رہنا چاہئے اور حکومت پوری سنجیدگی کے ساتھ حکمت عملی بنا رہی ہے مسٹر مودی نے راجیہ سبھا میں دوپہر کے وقفے کے بعد مغربی ایشیا کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ نے پوری دنیا میں توانائی کا سنگین بحران پیدا کر دیا ہے، جو ہندوستان کے لئے بھی باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی راستے متاثر ہو رہے ہیں اور پٹرول، ڈیزل، گیس اور کھاد جیسی ضروری اشیاء کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے خلیجی ممالک میں مقیم تقریباً ایک کروڑ ہندوستانیوں کے حوالے سے بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 3 لاکھ 75 ہزار افراد کو وہاں سے نکالا جا چکا ہے، جن میں ایران سے نکالے گئے ایک ہزار سے زائد ہندوستانی بھی شامل ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس جنگ کے حالات لمحہ بہ لمحہ بدل رہے ہیں، اس لئے ملک کے عوام کو ہر چیلنج کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے منفی اثرات طویل عرصے تک برقرار رہنے کا قوی امکان ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت چوکس ہے، مستعد ہے اور پوری سنجیدگی کے ساتھ ہر ممکن فیصلہ کررہی ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے امن کے لئے متحد آواز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان تمام ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور حکومت کا مقصد بات چیت اور سفارتی کوششوں کے ذریعے خطے میں امن بحال کرنا ہے۔ مسٹر نریندر مودی نے یقین دلایا کہ ملک کے پاس خام تیل کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور اس کی مسلسل فراہمی کے انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں۔ گھریلو گیس کی سپلائی میں ایل پی جی کے ساتھ ساتھ پی این جی کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک تجارتی ضروریات کے لئے غیر ملکی جہازوں پر انحصار کم کرنے کے لئے بھی اقدامات کر رہا ہے۔ تقریباً 70 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ذریعے جہاز سازی، شپ بریکنگ، دیکھ بھال اور اوورہالنگ جیسی سہولیات کے قیام پر زور دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسلحہ، ادویات اور اہم معدنیات کے شعبوں میں خود انحصاری بڑھانے کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ غریبوں، مزدوروں اور مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لئے اسکیموں کو مؤثر طریقے سے نافذ کریں اور ان کی مشکلات دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں کالابازاری اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر بھی سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے بحران کے دوران معیشت کو مضبوط رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مرکز اور ریاستوں کی مشترکہ کوششوں سے ملک اس عالمی بحران کا مؤثر طور پر مقابلہ کر سکے گا۔انہوں نے تجارتی جہازوں پر حملوں اور آبنائے ہرمز جیسے بین الاقوامی سمندری راستوں کی رکاوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سفارتی ذرائع کے ذریعے ایسے حالات میں بھی ہندوستانی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہونا کسی کے مفاد میں نہیں، اس لئے ہندوستان تمام فریقین کو جلد از جلد پرامن حل کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت تمام ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور وہاں مقیم ہندوستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مختلف ممالک میں حملوں کے دوران کچھ ہندوستانیوں کی موت اور بعض کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ جہاں سے بھی ممکن ہو، تیل اور گیس کی سپلائی ہندوستان تک پہنچائی جائے۔ اسی کے نتیجے میں حالیہ دنوں میں دنیا کے مختلف ممالک سے خام تیل اور ایل پی جی سے بھرے جہاز ہندوستان پہنچے ہیں۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے کہ تیل، گیس اور کھاد سمیت تمام ضروری اشیاء سے بھرے جہاز محفوظ طریقے سے ملک تک پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ جنگ طویل عرصے تک جاری رہی تو اس کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے، اس لئے ہندوستان اپنی داخلی مضبوطی کے اقدامات کو تیز کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 11 برسوں میں کئی اہم اقدامات کئے گئے ہیں، جن کے تحت اب توانائی کی درآمد 27 کے بجائے 41 ممالک سے کی جا رہی ہے۔وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک کے پاس اس وقت 53 لاکھ ٹن پیٹرولیم کا اسٹریٹجک ذخیرہ موجود ہے، جسے بڑھا کر 65 لاکھ ٹن کرنے کی سمت کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تیل صاف کرنے (ریفائننگ) کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور حکومت بدلتے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، جبکہ معیشت مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات