ہومInternationalکویت کی منیٰ الاحمدی ریفائنری پر ڈرون حملہ

کویت کی منیٰ الاحمدی ریفائنری پر ڈرون حملہ

کویت سٹی، 19 مارچ (یو این آئی) کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی ملکیت میں واقع منیٰ الاحمدی ریفائنری پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پالیا۔رپورٹس کے مطابق ڈرون حملے کے باوجود منیٰ الاحمدی ریفائنری کے آپریشنز متاثر نہیں ہوئے، تیل کی سپلائی جاری ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات کی ہے۔فون پر امریکہ اور اسرائیل کی ایران میں جارحیت اور اس کے علاقائی اور عالمی اثرات پر بات کی گئی، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملے خطے میں مزید کشیدگی اور عدم استحکام بڑھائیں گے۔ایرانی وزیر خارجہ نے خطرات کے پیش نظر مشرقی وسطیٰ کے ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا ایران خودمختاری اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل باز نہ آیا، خطے کو آگ میں جھوکنے کے لیے گھناؤنے حملے کرنے لگا ہے، اسرائیل نے گزشتہ رات ایران اور قطر کی مشترکہ گیس فیلڈ پر بھی بمباری کی۔ ایرانی صدر نے کہا توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے نتائج خطرناک ہوں گے، پوری دنیا کو لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔قطر نے جنوبی فارس گیس فیلڈ پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی۔ اسے انتہائی غیر ذمے دارانہ اور خطرناک قرار دیا۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری کا کہنا ہے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی توانائی کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات