ہومInternationalامریکہ میں اسرائیل کی حمایت میں نمایاں کمی: سروے

امریکہ میں اسرائیل کی حمایت میں نمایاں کمی: سروے

واشنگٹن، 17 مارچ (یو این آئی) امریکہ میں ایران جنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے ایران جنگ کے دوران ایک نئے سروےکا انعقاد کیا، سروے میں بتایا گیاکہ 39 فیصد امریکی اسرائیل کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں جبکہ اسرائیل سے متعلق 32 فیصد لوگوں کی رائے مثبت ہے۔سروے کے مطابق تین سال پہلے صورتحال مختلف تھی جب 47 فیصد امریکی اسرائیل کے بارے میں مثبت جبکہ 34 فیصد منفی رائے رکھتے تھے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے میں کمی کی بڑی وجہ ڈیموکریٹس اور آزاد خیال ووٹرز میں اسرائیل مخالف بڑھتی ہوئی تنقید ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں ڈیموکریٹس میں اسرائیل کے بارے میں مثبت اور منفی رائے تقریباً برابر تھی، تاہم اب صرف 13 فیصد ڈیموکریٹس کی اسرائیل سے متعلق رائے مثبت جبکہ 57 فیصد کی رائے منفی ہے۔اسی طرح آزاد ووٹرز میں بھی بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی جہاں مثبت رائے 40 فیصد سے کم ہو کر 21 فیصد رہ گئی ہے جبکہ منفی رائے 22 فیصد سے بڑھ کر 48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ امریکی عوام اب اسرائیل اور فلسطینیوں کے معاملے پر تقریباً منقسم ہیں۔ 40 فیصد امریکی اسرائیل کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ 39 فیصد فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 2013 میں 45 فیصد امریکی اسرائیل جبکہ صرف 13 فیصد فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے تھے۔سروے میں نسل کے اعتبار سے بھی واضح فرق سامنے آیا ہے اور نوجوان امریکیوں میں اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے میں زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ سروے 27 فروری سے 2 مارچ کے دوران کیا گیا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات