ہومNationalبہار میں ہیٹ ویو کا خطرہ: چیف سکریٹری کی جانب سے اپریل...

بہار میں ہیٹ ویو کا خطرہ: چیف سکریٹری کی جانب سے اپریل تا جون سخت احتیاطی ہدایات جاری

پٹنہ 17 مارچ (یواین آئی )بہار کے چیف سکریٹری پرتیا امرت نے ریاست میں اپریل سے جون تک متوقع شدید گرمی اور ہیٹ ویو (لو) کے پیشِ نظر انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے۔ منگل کے روز ایک اہم اجلاس کے دوران، انہوں نے صحت، تعلیم، توانائی اور موسمیات سمیت 10 مختلف محکموں کو پیشگی تیاریوں اور جامع حکمتِ عملی پر عمل درآمد کے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔چیف سکریٹری نے ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے محکموں کو ہدایت دی ہے کہ تمام بس اسٹینڈز، بازاروں اور چوراہوں پر پینے کے پانی (پیاؤ) کا انتظام کیا جائے۔ضرورت پڑنے پر پانی کے ٹینکرز کے ذریعے سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔پینے کے پانی کی پائپ لائنوں کی فوری مرمت کی جائے تاکہ گرمی کے عروج پر قلتِ آب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔محکمہ صحت کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہے۔اپریل کے آغاز سے قبل تمام سول سرجنز اور پرائمری ہیلتھ سینٹرز کے انچارجز کا اجلاس بلایا جائے۔ہر ہیلتھ سینٹر پر او آر ایس کی وافر مقدار یقینی بنائی جائے۔لو لگنے سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے پہلے سے تیار کردہ معیاری طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے۔چیف سکریٹری نے تعلیم کے شعبے کو ہدایت دی کہ بچوں کے حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اسکولوں میں بچوں کو شدید گرمی سے بچاؤ کے طریقے سکھائے جائیں۔ہر اسکول میں او آر ایس کے پیکٹس دستیاب ہوں۔جنوبی بہار کے اضلاع جیسے نالندہ، گیا اور روہتاس، جہاں درجہ حرارت ابھی سے 30 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے، وہاں خصوصی توجہ دی جائے۔موسم گرما کی اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہار حکومت نے تمام محکموں کو ‘ایمرجنسی موڈ،میں کام کرنے کا حکم دیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات