ہومNationalایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے، حکومت مغربی ایشیا کے بحران پر...

ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے، حکومت مغربی ایشیا کے بحران پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے: پیوش گوئل

تروچراپلی/چنئی، 11 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بدھ کے روز ملک کے عوام کو یقین دلایا کہ خلیجی خطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث خام تیل کی پیداوار پر اثر پڑنے کے باوجود ہندوستان میں ایندھن کی کسی قسم کی کمی نہیں ہے۔تمل ناڈو کے شہر تروچراپلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگراموں سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی توانائی کی فراہمی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ گھریلو اور تجارتی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی میں کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تیل صاف کرنے والے کارخانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گھریلو گیس کی پیداوار میں اضافہ کریں اور گھریلو صارفین کو ترجیح دیں۔ان کے اس بیان سے ہوٹل اور ریستوراں کے مالکان کو بڑی راحت ملنے کی امید ہے جو تجارتی گیس کی ممکنہ کمی کے باعث اپنے کاروبار کے متاثر ہونے کے خدشے میں مبتلا تھے۔پیوش گوئل نے اس موقع پر تمل ناڈو کی برسرِ اقتدار جماعت دراوڑ منیترا کژگم پر بدعنوانی اور بدانتظامی کا الزام لگاتے ہوئے سخت تنقید بھی کی۔ آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کژگم کے جنرل سکریٹری ایڈپّڈی کے پلانی سوامی کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر باضابطہ بات چیت کے بعد انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ پلانی سوامی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد آئندہ انتخابات میں دراوڑ منیترا کژگم کو اقتدار سے باہر کر دے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ اتحاد کے شراکت داروں کے درمیان نشستوں کی تقسیم کے بارے میں کوئی ابہام یا رکاوٹ نہیں ہے اور اس سلسلے میں بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات