چنئی،10 مارچ (یواین آئی ) ہندوستانی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر ارشدیپ سنگھ پر اتوار کے روز احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی لیول-1 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔آئی سی سی کے بیان کے مطابق، ارشدیپ سنگھ نے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 9.2 کی خلاف ورزی کی، جو بین الاقوامی میچ کے دوران کسی کھلاڑی کی طرف نامناسب یا خطرناک انداز میں گیند پھینکنے سے متعلق ہےنیوزی لینڈ کی اننگز کے 11 ویں اوور میں، ارشدیپ نے اپنی ہی گیند پر فیلڈنگ کرتے ہوئے گیند کو جارحانہ انداز میں بلے باز ڈیرل مچل کی طرف پھینکا، جو ان کے پیڈز پر جا لگی۔جرمانے کے ساتھ ساتھ ارشدیپ کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 مہینوں میں یہ ان کی پہلی خلاف ورزی ہے۔ارشدیپ سنگھ نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے تجویز کردہ سزا کو تسلیم کر لیا ہے، جس کی وجہ سے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔لیول-1 کی خلاف ورزی پر کم از کم آفیشیل سرزنش اور زیادہ سے زیادہ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس دیے جا سکتے ہیں۔ اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے اندر 4 یا اس سے زیادہ ڈیمیرٹ پوائنٹس حاصل کر لیتا ہے، تو اسے ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے/ٹی ٹوئنٹی میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595245