ہومBiharنتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کی جے ڈی یو میں شمولیت

نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کی جے ڈی یو میں شمولیت

پٹنہ میں جشن کا سماں اور کارکنان کا والہانہ استقبال

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 08 مارچ: جنتا دل (یونائیٹڈ) کے صوبائی دفتر، پٹنہ میں اتوار کے روز وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے قومی صدر نتیش کمار کے فرزند انجینئر نشانت کمار نے جنتا دل (یونائیٹڈ) کی رکنیت حاصل کر لی۔ پارٹی کے قومی ایگزیکٹو صدر اور رکن راجیہ سبھا سنجے کمار جھا نے انہیں رکنیت کی پرچی فراہم کر کے باقاعدہ طور پر پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، صوبائی صدر امیش سنگھ کشواہا، مرکزی وزیر مملکت رام ناتھ ٹھاکر، وزیر بیجیندر پرساد یادو، وزیر وجے کمار چودھری، وزیر شراون کمار، وزیر لیسی سنگھ، وزیر جمعہ خاں، وزیر سنیل کمار، وزیر مدن سہنی، قانون ساز کونسل میں حکمراں جماعت کے نائب لیڈر للن کمار صراف، اور قانون ساز کونسل میں حکمراں جماعت کے چیف وہپ سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی وغیرہ اسٹیج پر موجود رہے۔انجینئر نشانت کمار کی پارٹی میں آمد کو لے کر کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ ریاست بھر سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں نے پھولوں کی بارش کر کے ان کا زوردار استقبال کیا۔ اس دوران صوبائی دفتر کا احاطہ جے کاروں، ڈھول نباڑوں اور نعروں سے گونج اٹھا اور کارکنوں کا جوش عروج پر نظر آیا۔ اس موقع پر انجینئر نشانت کمار نے کہا کہ وہ اپنے والد وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہنمائی میں پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کا کام کریں گے اور پارٹی کارکنوں و عام لوگوں کی امیدوں اور بھروسے پر کھرا اترنے کی مکمل کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گزشتہ 20 برسوں میں بہار کی ترقی اور سماجی انصاف کی سمت میں تاریخی کام کیے ہیں، جن پر پورے بہار اور ملک کو فخر ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ان ترقیاتی کاموں اور کامیابیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے مسلسل کوشاں رہیں گے۔اس موقع پر صوبائی صدر امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ آج کا دن پارٹی کے لیے تاریخی دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر نشانت بھلے ہی آج باضابطہ طور پر پارٹی کی رکنیت حاصل کر رہے ہیں، لیکن نتیش کمار اور جنتا دل (یو) کے سنسکار اور خیالات ان کی شخصیت اور رویے میں پہلے سے ہی جھلکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے انجینئر نشانت کو روشن اور سنہرے مستقبل کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر رکن راجیہ سبھا و جھارکھنڈ صوبائی صدر کھیرو مہتو، رکن پارلیمنٹ کوشلیندر کمار، رکن پارلیمنٹ سنیل کمار، شیام رجک، دولال چند گوسوامی، مہشور ہزاری، شیلا منڈل، چندیشور پرساد چندرونشی، رکن اسمبلی دامودر راوت، مینا کامت، ایشور منڈل، رندھیر سونی، وششٹھ سنگھ، سدھارتھ پٹیل، شالنی مشرا، اجے کمار چودھری، بھیشم کشواہا، رمیش رشی دیو، اندر دیو پٹیل، وجے سنگھ نشاد، للیت نارائن منڈل، نچیکیت منڈل، ارون مانجھی، پنکج مشرا، سدھانشو شیکھر، راج کمار رائے، پریم مکھیا، کومل سنگھ، رندھیر سنگھ، روہیل رنجن، سمردھی ورما، مانجرک مرنال، وشال شاہ، جتیندر کمار، کلدھار منڈل، آدتیہ کمار، کمود ورما، راج وردھن آزاد، رینا یادو سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ، تمام اراکین اسمبلی، تمام اراکین قانون ساز کونسل، ریاست بھر سے آئے ہوئے سینئر لیڈر اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود رہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات