اترپردیش کے ضلع امیٹھی کے گوری گنج علاقے میں گذشتہ نو جنوری کو گھر میں سورہی خاتون پر تیزاب سے حملہ کرنے والے عاشق کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تیزاب سے حملہ کرنے والا ملزم خاتون کا دوست ہے۔ خاتون اور اس کے عاشق کے درمیان کسی بات کے سلسلے میں تنازع ہوگیا تھا ۔ جس سے ناراض ہوکر اس نے کیمیکل پھینکا تھا۔اس واقعہ میں خاتون کے ساتھ اس کی بیٹی بھی جھلس گئی تھی۔ واقعہ کے بعد ملزم خاتون کا موبائل لے کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس ملزم کو جیل بھیجنے کی تیاری کررہی ہے۔
ملک کی ترقی کے لیے خواتین کا بااختیار ہونا ضروری: مرمو
انہوں نے بتایا کہ گوری گنج تھانہ علاقے ے شبھاوت پور گاؤں میں نوجنوری کو تیزاب سے حملہ معاملے میں پولیس نے ملزم کو جمعرات کو گرفتار کرلیا۔ چیکنگ کے دوران مخبر کی اطلاع پر امرناتھ کو گوری گنج تھانہ علاقے کے قاضی پٹی کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا۔
پوچھ گچھ میں امرناتھ نے پولیس کو بتایا کہ خاتون سے اس کی دوستی تھی۔ کسی بات کو لے کر دونوں کے درمیان کہا سنی ہوگئی تھی۔ خبروں کے مطابق’نارا ض ہوکر ہم نے قصبہ جائس میں واقع نظیر احمد کی دوکان سے ای۔رکشا کی بیٹری میں ڈالنے والا تیزاب کا پانی خریدکر خاتون کے اوپر پھینک دیا جس کے بعد اس کا موبائل لے کر موٹڑ سائیکل سے فرار ہوگیا۔واقعہ سے متعلق موبائل رات میں ہی توڑ کر پھینک دیا تھا۔‘