تہران، 7 مارچ (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے ملک کی خارجہ اور دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اب انہیں نشانہ نہیں بنایا جائے گا ایرانی میڈیا اور عالمی خبر رساں ادارے ‘الجزیرہ’ کے مطابق ایرانی صدر نے واضح کیا ہے کہ ایران کی عبوری قیادت نے ہمسایہ ممالک پر حملے نہ کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ صدر مسعود پیزشکیان نے حالیہ دنوں میں ہونے والے حملوں پر ہمسایہ ممالک سے معذرت بھی کی ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ ہمسایہ ممالک صرف اسی صورت میں نشانہ بنیں گے جب ان کی سرزمین ایران کے خلاف حملے کے لیے استعمال ہوگی۔ ایرانی صدر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر کسی ہمسایہ ملک سے ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، تاہم اس کے علاوہ کسی بھی ملک کی خود مختاری کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
ایرانی صدر کا ہمسایہ ممالک کو اب نشانہ نہ بنانے کا باقاعدہ اعلان
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593560