ہومSportsپرتھ ٹیسٹ: ہندوستان کی پہلی اننگ 198 رن پر سمٹ گئی

پرتھ ٹیسٹ: ہندوستان کی پہلی اننگ 198 رن پر سمٹ گئی

آسٹریلیا کے تین کھلاڑی آؤٹ

پرتھ (آسٹریلیا)، 06 مارچ (یو این آئی): ایلن پیری (ناٹ آؤٹ 43) اور اینابل سدرلینڈ (چار وکٹیں اور ناٹ آؤٹ 20) کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیائی خواتین ٹیم نے جمعہ کو کھیلے جا رہے واحد ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہندوستان کو 198 رن پر روکنے کے بعد کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 96 رن بنا لیے ہیں۔ آسٹریلیا کو ہندوستان کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 102 رن درکار ہیں۔ گیندبازوں کی بہترین کارکردگی کے باعث آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ہندوستانی ٹیم کو 198 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے اتری آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 31 رن پر اپنے دو وکٹ گنوا دیے۔ جارجیا وول (2) کو سایلی ساتگھرے نے بولڈ کیا جبکہ فیبی لیچفیلڈ (9) کو کرانتی گوڑ نے آؤٹ کیا۔ 20ویں اوور میں ساتگھرے نے کپتان ایلیسا ہیلی (13) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اسٹمپ کے وقت آسٹریلیا نے تین وکٹوں پر 96 رنز اسکور بنایا۔ ایلس پیری (ناٹ آؤٹ 43) اور اینابیل سدرلینڈ (ناٹ آؤٹ 20) کریز پر موجود ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے سایلی ساتگھرے نے دو وکٹ حاصل کیے جبکہ کرانتی گوڑ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ڈنر کے بعد بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم نے مزید 14 رنز جوڑ کر اپنے باقی دونوں وکٹ بھی گنوا دیے۔ سایلی ساتگھرے (7) کو اینابیل سدرلینڈ نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد 63 ویں اوور کی چوتھی گیند پر ڈارسی براؤن نے کرانتی گوڑ (1) کو آؤٹ کر کے 198 رن پر ہندوستانی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ کاشوی گوتم نے 54 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 34 رنز اسکور بنایا۔اس سے قبل جمیمہ روڈریگز (52) اور شیفالی ورما (35) کی مزاحمتی اننگز کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے ڈنر تک آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 184 رن اسکور بنایا تھا۔ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے پانچویں اوور میں 18 رنز پر سمریتی مندھانا (4) کا وکٹ گنوا دیا، جنہیں لوسی ہیملٹن نے آؤٹ کیا۔اس کے بعد شیفالی ورما اور پرتیکا راول نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 16ویں اوور میں اینابیل سدرلینڈ نے شیفالی ورما (35) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا جبکہ پرتیکا راول (18) کو بھی سدرلینڈ نے 20ویں اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ کیا۔ آسٹریلیائی گیندبازی کے سامنے ہندوستانی بلے باز وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔ کپتان ہرمن پریت کور (19)، دیپتی شرما (7)، رچا گھوش (11) اور اسنیہا رانا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ جمیمہ روڈریگز نے ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ 52 رنز اسکور بنایا۔ انہوں نے 84 گیندوں کا سامنا کیا اور سات چوکے لگائے۔آسٹریلیا کی جانب سے اینابیل سدرلینڈ نے چار وکٹ حاصل کیے جبکہ لوسی ہیملٹن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈارسی براؤن اور ایشلے گارڈنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات