International

تیونس میں دہشت گرد گروپ سے تعلق کے الزام میں 21 افراد گرفتار

143views

دہشت گردی کا جن قابو میں نہیں آ رہا  ہےجبکہ پوری دنیا میں دہشت گردوں کے خلاف  کارروائی ہو رہی ہے۔تیونس میں دہشت گرد گروپ سے تعلق کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا۔تیونس کے نیشنل گارڈ نے بدھ کے روز ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

دہشت گرد قصاب کے خلاف عدالت میں گواہی دینے والی لڑکی کن مشکلات سے گزر رہی ہے؟

نیشنل گارڈ کے فیس بک پیج پر پوسٹ کیے گئے بیان کے مطابق، تیونس کے سلامتی دستوں نے ملک کے متعدد صوبوں میں انتہا پسند مذہبی سیل کے 21 ارکان کو گرفتار کیا، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “یہ افراد مختلف سکیورٹی یونٹس کو دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں مطلوب تھے،” انہوں نے مزید کہا کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایران نے عراق میں اسرائیل کے ‘جاسوسی مرکز’ پر میزائل داغ دیا، 4 افراد ہلاک

واضح رہے بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔تیونس میں 2011 سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس میں درجنوں سکیورٹی اور فوجی اہلکار، عام شہری اور غیر ملکی سیاح ہلاک ہو چکے ہیں۔ تیونس میں دہشت گردی کے خلاف مستقل کارروائی ہوتی رہتی ہے ۔

Follow us on Google News