رانچی، 16 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے جھارکھنڈ کے رانچی میں مرنگ گومکے جے پال سنگھ آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر-2024 کے تیسرے پول-بی میچ میں منگل کو اٹلی کو 5-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
ہندوستان کے لیے آج ادیتا نے پہلے اور 55ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کیا، دیپیکا نے 41ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک، سلیمہ ٹیٹے نے 45ویں منٹ میں اور نونیت کور نے 53ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔ اٹلی کی جانب سے واحد گول کیملا ماکن نے 60ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے کیا۔
پیرس اولمپکس-2024 کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ہندوستان کو اب سیمی فائنل میں پول-اے ٹیبل ٹاپر جرمنی کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان یہ سیمی فائنل میچ 18 جنوری کو ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے سیمی فائنل میں امریکہ کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔
137
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے انگلینڈ کو 21 رن سے دی شکست
میلبورن، 14 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے ایلیس پیری (60) کی شاندار بلے بازی کے بعد...
بمراہ اور سدرلینڈ نے ‘پلیئر آف دی منتھ ‘ کا ایوارڈ جیتا
دبئی، 14 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور آسٹریلیائی آل راؤنڈر اینابیل سدرلینڈ کو آئی...
روہت نے اپنی فارم کو بہتر بنانے کیلئے ممبئی کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس کی
ممبئی، 14 جنوری (یو این آئی) آؤٹ آف فارم ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 23 جنوری سے...
جیمز اینڈرسن ٹی 20 کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار
لندن، 14 جنوری (ہ س)۔ انگلش تیز گیندباز جیمز اینڈرسن اپنا پیشہ ورانہ کیریئر دوبارہ شروع کریں گے۔ وہ لنکاشائر...