Wednesday, February 18, 2026
ہومInternationalطارق رحمن نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم عہدہ کا لیا حلف

طارق رحمن نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم عہدہ کا لیا حلف

50 وزراء میں 41 نئے چہرے شامل

ڈھاکہ، 17 فروری:۔ (ایجنسی) بنگلہ دیش میں نئی حکومت کی تشکیل ہو گئی ہے۔ بی این پی (بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی) کے صدر طارق رحمن نے وزیر اعظم عہدہ کا حلف لے لیا ہے۔ انھیں صدر محمد شہاب الدین نے حلف دلایا۔ یہ تقریب قومی پارلیمنٹ ہاؤس کے ساؤتھ پلازہ میں منعقد ہوئی۔ طارق رحمن کی حلف برداری کے بعد وزراء اور وزرائے مملکت نے بھی حلف لیا۔ صدر نے ہی سبھی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف برداری کے ساتھ ہی طارق رحمن کی قیادت میں نئی حکومت کی رسمی شروعات ہو گئی ہے۔ تقریباً 2 دہائی بعد بی این پی کی قیادت والی حکومت پھر سے برسراقتدار ہوئی ہے۔ 12 فروری کو ہوئے انتخاب میں بی این پی نے 209 سیٹیں جیتی ہیں، جبکہ اس کی اتحادی پارٹیوں نے 3 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ نئی حکومت کی کابینہ 50 اراکین پر مشتمل ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات