Monday, February 16, 2026
ہومNationalامت شاہ نے دہلی پولیس کے 79 ویں یوم تاسیس پر کئی...

امت شاہ نے دہلی پولیس کے 79 ویں یوم تاسیس پر کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) امور داخلہ کے مرکزی وزیر امت شاہ نے پیر کو دہلی پولیس کے 79 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی اور دہلی پولیس کے دس نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا مسٹر شاہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘سیف سٹی پروجیکٹ،کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا گیا ہے تقریباً 857 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ جدید ‘انٹیگریٹڈ کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کمپیوٹر سینٹر،(سی4 آئی) دہلی کے عوام کے نام وقف کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ ضلعی سطح کے سی3 آئی مراکز اور پچھہتر تھانہ سطح کی سی2 آئی اکائیوں کو اس نظام کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہلی کو 10,000 کیمروں سے جوڑنے کے پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 2,100 کیمروں کو ‘لائیو، جوڑا جا چکا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ سیف سٹی پروجیکٹ آئندہ دنوں میں دہلی کی سکیورٹی میں کافی حد تک اضافہ کردے گا۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پارلیمنٹ سے منظور شدہ تین نئے فوجداری قوانین کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین سال کے اندر مکمل نفاذ کے بعد ملک کے کسی بھی کونے میں درج ہونے والی کوئی بھی ایف آئی آر سپریم کورٹ تک پہنچے گی، جس سے مجرموں کو سزا اور متاثرین کو انصاف ملنا یقینی ہو جائے گا۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ نئے قوانین میں بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کے لیے ایک الگ باب شامل کیا گیا ہے۔ ای-ایف آئی آر اور زیرو ایف آئی آر کو قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے، معمولی جرائم کی سزا کے طور پر کمیونٹی سروس کو قانونی شکل دی گئی ہے اور ہندوستان سے باہر مقیم مفرور مجرموں کی جائیدادیں ضبط کرنے کے التزام شامل کیے گئے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات