Monday, February 16, 2026
ہومWest Bengalمہاشیو راتری پر وزیرا علی ممتا بنرجی کا اتحاد کا پیغام

مہاشیو راتری پر وزیرا علی ممتا بنرجی کا اتحاد کا پیغام

مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ ـ: مغربی بنگال میں مہاشیو راتری کے موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے امن، اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بنگال ہمیشہ سے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان بھائی چارے کی مثال رہا ہے اور ریاستی حکومت اسی روایت کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حکومت نے مختلف اضلاع میں اہم شیو مندروں کی تزئین و آرائش، خوبصورتی اور سہولیات میں اضافہ کیا ہے تاکہ عقیدت مندوں کو بہتر انتظامات مل سکیں۔ انہوں نے خاص طور پر جلپائی گوڑی کے مشہور جلپیش مندر کی ترقی اور عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے اسکائی واک تعمیر کرنے کا ذکر کیا۔ اسی طرح مندروں کی دیکھ بھال اور ترقی کے لیے تارکیشور ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کی گئی ہے جو بنیادی ڈھانچے اور روشنی سمیت مختلف کاموں کی نگرانی کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے کئی اضلاع میں قدیم مندروں کی مرمت اور سیاحتی سہولیات بہتر بنانے کے منصوبے مکمل کیے ہیں جبکہ سلی گوڑی میں مہاکل مہاتیرتھ کے نام سے ایک بڑا مذہبی و سیاحتی مرکز تیار کیا جا رہا ہے جہاں دنیا کی بلند ترین شیو مورتی نصب کرنے کا منصوبہ ہے۔سیاسی پس منظر میں بعض حلقوں کا ماننا ہے کہ انتخابات سے پہلے ریاست میں مذہبی فضا کو متاثر کرنے کی کوشش ہو سکتی ہیں، جس پر وزیر اعلیٰ نے بالواسطہ ردعمل دیتے ہوئے اتحاد کا پیغام دہرایا۔ ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی پر بعض سیاسی مبصرین کی جانب سے مذہبی تقسیم کی سیاست کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی ترجیح صرف امن اور ترقی ہے۔ممتا بنرجی نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ تہوار خوشی اور بھائی چارے کا نام ہیں اور سب کو چاہیے کہ وہ نفرت کے بجائے محبت، رواداری اور یکجہتی کو فروغ دیں تاکہ بنگال کی پرامن شناخت برقرار رہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات