Sunday, February 15, 2026
ہومJharkhandنو شین خان کی جگسلائی نگر پریشد انتخابی مہم میں عوامی رابطہ

نو شین خان کی جگسلائی نگر پریشد انتخابی مہم میں عوامی رابطہ

صاف ستھرا اور ترقی یافتہ جگسلائی کیلئے عوام سے ’’بینچ‘‘ پر مہر کی اپیل

جدید بھارت نیوز سروس
جمشید پور، 14؍ فروری: جگسلائی نگر پریشد کے صدر عہدہ کی امیدوار جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان کی اہلیہ نو شین خان نے آج اپنے شوہر کے ہمراہ انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران مولانا ممتاز روڈ، ملّت نگر (وارڈ نمبر 09) میں ایک پُرجوش نکڑ سبھا کا انعقاد کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں مقامی عوام شریک ہوئی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نو شین خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ “بینچ” انتخابی نشان پر مہر لگا کر ایک ترقی یافتہ، صاف ستھرا اور خوبصورت جگسلائی کی تعمیر میں ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جیت کا جذبہ اور عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے اور ان شاء اللہ ہم کامیابی کی طرف مضبوطی سے بڑھ رہے ہیں۔ ہدایت اللہ خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جگسلائی کو مثالی نگر پریشد بنانے کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ہر گھر سے روزانہ کچرے کا اُٹھاؤ یقینی بنایا جائے گا تاکہ ’’صاف جگسلائی، صحت مند جگسلائی‘‘ کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکے۔ عوام نے بھی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ اسی دوران ایک افسوسناک خبر نے انتخابی ماحول کو سوگ میں بدل دیا۔ جگسلائی پرانی بستی روڈ (مجید باغان) باشندہ مرحوم عبدالمجید صاحب کے صاحبزادے اور محمد مصطفیٰ و محمد شکیل کے بھائی، مبارک علی کا آج صبح تقریباً 7 بجے انتقال ہوگیا۔ “إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ”۔ مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے نو شین خان اور ہدایت اللہ خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔ غم کی اس گھڑی کے پیش نظر آج کے تمام طے شدہ انتخابی پروگرام، جن میں عیدگاہ میدان، پنچھی محلہ، ہیما لائن اور پرانی بستی روڈ کی سرگرمیاں شامل تھیں، منسوخ کر دی گئی۔ شہر میں ایک طرف انتخابی سرگرمیوں کا جوش ہے تو دوسری جانب ایک معزز شہری کے انتقال پر فضا سوگوار ہے۔ عوام کی نظریں اب آنے والے دنوں کی سیاسی پیش رفت پر مرکوز ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات