Monday, February 9, 2026
ہومNationalانکم ٹیکس کے نئے ضابطو اور فارم پر تجاویز طلب

انکم ٹیکس کے نئے ضابطو اور فارم پر تجاویز طلب

نئی دہلی، 8 فروری (یو این آئی) سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے انکم ٹیکس ایکٹ 2025 سے متعلق مجوزہ ضابطوں اور فارم عوامی طور پر جاری کر دیے ہیں اور اس پر متعلقہ فریقین سے رائے اور تجاویز طلب کی گئی ہیں نئے انکم ٹیکس ایکٹ کو اگست 2025 میں صدر کی منظوری حاصل ہوئی تھی۔ یہ قانون یکم اپریل 2026 سے نافذ ہوگا وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق، انکم ٹیکس ضابطوں اور فارموں کی حتمی نوٹیفکیشن سے پہلے متعلقہ فریقین کی وسیع شرکت کو فروغ دینے کے لیے مجوزہ انکم ٹیکس ضابطوں اور فارم انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔ متعلقہ ضابطے اور فارم وسیع مشاورت کے بعد تیار کیے گئے ہیں تاکہ وہ انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے التزامات کے مطابق ہوں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ فریقین کو اس کا مطالعہ کرنے اور اپنی تجاویز دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ حتمی نوٹیفکیشن سے پہلے ان تجاویز کو جمع کر کے جائزہ کے لیے پیش کیا جائے گا۔سی بی ڈی ٹی نے جامع مشاورتی عمل کے تحت متعلقہ فریقین سے ان پٹ اور تجاویز طلب کی ہیں۔ تجاویز چار زمروں میں بھیجی جا سکتی ہیں جن میں زبان کو آسان بنانا، مقدمہ بازی میں کمی، تعمیل کے بوجھ میں کمی اور غیر ضروری و فرسودہ قواعد و فارموں کی نشاندہی شامل ہے۔اس سہولت کے لیے ای-فائلنگ پورٹل پر ایک یوٹیلیٹی سروس بھی شروع کی گئی ہے جس تک درج ذیل لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
https://eportal.incometax.gov.in/
iec/foservices/#/pre-login/
ita-comprehensive-review
مذکورہ لنک 4 فروری2026 سے ای-فائلنگ پورٹل پر تمام متعلقہ فریقین کے لیے دستیاب ہے۔ متعلقہ فریقین اپنا نام اور موبائل نمبر درج کر کے اور او ٹی پی پر مبنی تصدیقی عمل کے ذریعے اپنی تجاویز جمع کرا سکتے ہیں۔تمام تجاویز میں مجوزہ انکم ٹیکس ضابطوں کی متعلقہ دفعات یا مجوزہ فارم نمبر (مخصوص قاعدہ، ذیلی ضابطہ یا فارم نمبر سمیت) کا واضح طور پر ذکر ہونا چاہیے تاکہ متعلقہ سفارش مذکورہ چار زمروں کے تحت شامل کی جا سکے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات