Saturday, January 31, 2026
ہومSportsآر سی بی کی ڈبلیو پی ایل 2026 کے فائنل میں انٹری

آر سی بی کی ڈبلیو پی ایل 2026 کے فائنل میں انٹری

یو پی واریئرز کو 8 وکٹ سے ہرایا

وڈودرا، 29 جنوری (ہ س)۔ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے ویمنس پریمیئر لیگ 2026 میں شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔ سیزن کے 18ویں مقابلے میں آر سی بی نے یو پی واریئرز کو 8 وکٹ سے کراری شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ آر سی بی کے 8 میچوں میں 12 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ کر سیدھے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ وہیں، سات میچوں میں پانچویں ہار کے بعد یو پی واریئرز کی پلے آف کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئی ہیں۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے یو پی واریئرز کی شروعات مضبوط رہی۔ کپتان میگ لیننگ اور دیپتی شرما نے پہلی وکٹ کے لیے 8.1 اوور میں 74 رن جوڑے۔ لیننگ 30 گیندوں میں 41 رن بنا کر آوٹ ہوئیں، جبکہ دیپتی شرما نے 43 گیندوں میں 55 رنوں کی پرعزم اننگز کھیلی۔ حالانکہ، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز نہیں کھیل سکا اور یو پی کی ٹیم 8 وکٹ پر 143 رن ہی بنا سکی۔ آر سی بی کی جانب سے نادن ڈی کلارک نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 4 وکٹ جھٹکے، جبکہ گریس ہیرس نے 2 وکٹ لیے۔ہدف کا پیچھا کرنے اتری آر سی بی کو گریس ہیرس اور اسمرتی مندھانا نے دھماکہ خیز شروعات دلائی۔ دونوں نے 108 رنوں کی شراکت داری کر کے مقابلہ یکطرفہ بنا دیا۔ ہیرس نے 37 گیندوں میں 75 رنوں کی طوفانی اننگز کھیلی، جبکہ اسمرتی مندھانا نے 27 گیندوں میں 54 رن بنا کر ٹیم کو 13.1 اوور میں ہی جیت دلا دی۔ اس جیت کے ساتھ آر سی بی نے خطابی مقابلے میں اپنی جگہ یقینی کر لی ہے اور اس کا اعتماد عروج پر ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات