Friday, January 30, 2026
ہومJharkhandبابا رائس مِل گروپ سے وابستہ ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

بابا رائس مِل گروپ سے وابستہ ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

رانچی، 29 جنوری (ہ س)۔ محکمہ انکم ٹیکس کی تحقیقاتی شاخ نے جمعرات کو رانچی اور کئی دیگر اضلاع میں چھاپے مارے۔ یہ چھاپے بابا رائس مل گروپ سے منسلک مقامات پر مارے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق رانچی کے کانکے روڈ، راتو روڈ اور دیگر ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔ ٹیم نے مل کے آپریشن، لین دین اور مالی ریکارڈ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم سبھی کیش ٹرانزیکشن، بل اور دیگر مالی دستاویزات کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے تحت جاری لین دین، خرید و فروخت کے ریکارڈ اور دیگر ضروری کاغذات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سال 2026 میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کی جانے والی یہ پہلی چھاپے مار کارروائی ہے۔ یہ کارروائی تاجروں کی جانب سے اپنی حقیقی آمدنی چھپا کر ٹیکس چوری کرنے کے معاملے میں کی جا رہی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپے ماری رانچی کے علاوہ جمشید پور، ہزاری باغ سمیت بہار کے کچھ اضلاع میں ہونے کی اطلاع ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات