Friday, January 30, 2026
ہومBiharکسانوں کی وسیع پیمانے پر تربیت سے زرعی انقلاب کی سمت میں...

کسانوں کی وسیع پیمانے پر تربیت سے زرعی انقلاب کی سمت میں مضبوط قدم

ٹیکنالوجی پر مبنی تربیت سے کسانوں کو بااختیار بنا رہی ہے ریاستی حکومت: وزیر زراعت

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 29 جنوری: وزیر زراعت، حکومت بہار رام کرپال یادو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کسانوں کو جدید، سائنسی اور ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت سے جوڑنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں باقاعدگی سے تربیتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، جس سے کسانوں کے تکنیکی علم میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ جدید و منافع بخش زرعی طریقوں کو اپنانے کے لیے راغب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تربیت ریاستی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، جس کا مقصد زرعی پیداوار، پیداوری صلاحیت اور کسانوں کی آمدنی میں مسلسل اضافہ یقینی بنانا ہے۔اسی سلسلے میں ضلع جہان آباد میں زرعی ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی (آتما) کے ذریعے نیشنل مشن آن ایڈیبل آئل کے تحت 30 کسانوں کے لیے رائی، سرسوں اور سورج مکھی جیسی تیل دار فصلوں کی سائنسی کاشت پر خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس تربیت کا مقصد ضلع کے کسانوں کو تیل کی پیداوار کے شعبے میں خود کفیل بنانا ہے تاکہ ریاست میں خوردنی تیلوں کی درآمد پر انحصار کم کیا جا سکے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ریاست میں تیل دار فصلوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے “بہار کے تناظر میں تیل دار فصلوں کی پیداوار میں حالیہ پیش رفت” کے موضوع پر دو روزہ تربیتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں فصلوں کی موجودہ صورتحال، جدید اقسام، مربوط غذائیت و کیڑوں کے انتظام، زرعی مشینی نظام اور مارکیٹنگ جیسے اہم موضوعات پر ماہرین نے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ تربیت کے دوران روزانہ چار تکنیکی سیشن منعقد کیے گئے جن میں بہار کے موسمی حالات کے مطابق پیداوار بڑھانے کی حکمت عملیوں پر زور دیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ آتما پٹنہ کے زیر اہتمام کرشی وگیان کیندر سیوان میں بھی ریاستی سطح کے تربیتی پروگرام کے تحت دالوں کی جدید کاشت پر پانچ روزہ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مختلف اضلاع سے منتخب 30 کسانوں نے حصہ لیا۔ اس دوران دالوں کی جدید اقسام اور پیداوار بڑھانے کی تکنیکوں پر تفصیلی رہنمائی دی گئی۔ اسی طرح سارن کے مانجھی میں واقع کرشی وگیان کیندر کے احاطے میں دو روزہ کسان میلے کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 500 کسانوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ میلے میں عوامی نمائندوں اور زرعی سائنسدانوں کی موجودگی میں کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور سرکاری اسکیموں کی معلومات دی گئیں۔ ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں اور زرعی مصنوعات کی نمائش لگائی گئی جسے کسانوں نے کافی سراہا۔وزیر زراعت نے یہ بھی بتایا کہ نیشنل مشن آن ایگریکلچرل ایکسٹینشن اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت مالی سال 26-2025 میں کسانوں کے مطالعاتی دوروں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں چاند، چین پور، بھگوان پور، رام پور اور درگاوتی بلاک کے 150 کسانوں کو کرشی وگیان کیندر ادھورا کے تکنیکی ہفتہ پروگرام کا دورہ کرایا گیا۔ وہاں کسانوں کو ازولا اور ورمی کمپوسٹ کی تیاری، ڈرپ اریگیشن، ملچنگ کے ذریعے سبزیوں کی کاشت، مشروم کی پیداوار اور نامیاتی کھیتی کا عملی مظاہرہ دکھایا گیا۔ سائنسدانوں نے کسانوں کو ان تکنیکوں کے ذریعے لاگت کم کرنے اور آمدنی بڑھانے کے طریقے بتائے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت کے یہ تمام پروگرام کسانوں کو علم اور جدت سے جوڑنے کی سمت میں اہم قدم ہیں جو زراعت کے شعبے کو خود کفیل اور خوشحال بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات